محکمہ اسکول ایجوکیشن یادگیر میں پرایمری اساتزہ کا پرموشن کی کونسلنگ۔


 شا ہ پور : (سراج احمد ) محکمہ اسکول ایجوکیشن یادگیر دفتر میں یادگیر ضلعی سطح پر سرکاری اردو و کنڑا کے سینیر معاون اساتزہ کو صدر معلمین کی مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کونسلنگ کا نظم کیا گیا تھا۔
بلخصوص یادگیر ضلع بشمول شور اپور،شاہ پور،یادگیر،تعلقہ جات کے اردو وسطا نیہ مدارس کے صدر معلمین کی مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کے لیے شفاف کونسلنگ کے ذریعہ حسب ذیل اساتزہ کو پرموشن ملا۔
شکیل انور سرکاری اردو وسطا نیہ مدرسہ شروال تعلقہ شاہ پور ،محمد شبیر احمد سرکاری اردو وسطا نیہ مدرسہ گلسرم تعلقہ شاہ پور ،وقار احمد سرکاری اردو وسطا نیہ مدرسہ چنے کار تعلقہ یادگیر،محمد صمد سرکاری اردو وسطا نیہ مدرسہ ڈورنلی تعلقہ شاہ پور ،شوکت بیگم سرکاری اردو وسطا نیہ مدرسہ اسٹیشن بازار تعلقہ یادگیر،رضیہ بیگم سرکاری اُردو وسطانیہ مدرسہ پرانا گوگی،تعلقہ شاہ پور ،یونس خان اردو سرکاری وسطانیہ مدرسہ وڈگیرہ تعلقہ شاہ پور ،رضیہ خاتون سرکاری اردو وسطانیہ مدرسہ خواص پورہ شا ہ پور ،مدارس کا اساتزہ نے انتخاب کیا ہے۔
آپ کو یاد ھو کہ پرایمری سینیر اساتزہ کے پرموشن کا معاملہ اسوقت زیر التوا ھوا تھا جب سرکاری اسکولوں کے Gpt اساتزہ نے سال 2024 میں اپنی اسناد کی تعلیمی لیاقت یعنی بی اے ،ڈی ایڈ کی بنیاد پر GPT اساتزہ کوپرموشن میں ترجیح دینے کے لیے کے لیے انھوں نے KET کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا چنانچہ تقریبا ڈیڑھ سال بعد یہ فیصلہ ہوا کہ کسی بھی عہدے کے لیے سرویس کم از کم 12 سال کی معیاد ضروری ہے چونکہ جی پی ٹی ،ڈی ایڈ اساتزہ کے تقررات کا لزوم 2016 میں ہوا تھا اس لیے کم سرویس کی بنا انھیں چھوڑ سینیر پی ایس ٹی اساتزہ کو پرموشن دیا گیا،علاوہ جی پی ٹی اساتزہ کے لیے انکی سرویس کے بارہ سال بعد جب کبھی پرموشن ھونگے ا%2 یعنی دو پی ایس ٹی اساتزہ اور ایک جی پی ٹی اساتذہ کو پرموشن دینے کا حکمنامہ جاری کیا گیا ہے ۔
ماضی میں پی ایس ٹی اساتزہ کے ساتھ بہت نا انصافی ہوی جو کہ 25 سال خدمت کرنے کے باوجود ملازمت کے آخری ایام میں جب پرموشن لسٹ میں جن‌ اساتزو کا نام آگیا تھا اور چند دنوں میں انھیں پر موشن‌ ملنے والا تھا مگر GPT اساتزہ کے بے وقت مطالبہ نے سینیر اساتزہ معاون معلم کے عہدہ سے ہی وظیفہ یاب ہوگیے، اس دوران سرکاری پرائمری اردو اساتزہ کو انکے پرموشن ملنے پر مبارکباد دیتے ہوے مختار احمد معلم اردو ہائی اسکول سگر،جلیل احمد اردو ہای اسکول شاہ پور ،محمد ابراہیم اردو گرلس ہای اسکول شاہ پور ،مقبول احمد انچارج صدر مدرس اردو گرلس ہای اسکول شاہ پور نے اساتزہ سے پر خلوص گزارش کی ہے کہ وہ اردو مدارس کی بقا اور اردو کی بہبودی کے لیے اپنا فرض منصبی کو سمجھ کر کام کریں۔
سراج احمد صحافی شا ہ پور 
9008895582.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔