افسانچہ - ہارٹ بیٹ - از قلم : م علی لیکچرر۔
افسانچہ -
ہارٹ بیٹ -
از قلم : م علی لیکچرر۔
8055402819
دل کی دھڑکن صرف سینے
میں نہیں ہوتی،
کبھی کبھی ایک نام بھی انسان کے اندر
“ہارٹ بیٹ” بن کر دھڑکتا رہتا ہے۔
وہ اسپتال کے بستر پر خاموش لیٹا تھا۔
مشین پر چلتی سبز لکیر بتا رہی تھی کہ دل ابھی زندہ ہے۔
مگر نرس نے حیرت سے دیکھا کہ جیسے ہی موبائل پر اُس کا نام جگمگایا،
کمزور نبض اچانک تیز ہوگئی۔
ڈاکٹر مسکرایا:
“دوائیں اپنا کام کر رہی ہیں۔”
بیمار نے دھیرے سے آنکھ کھولی اور بولا:
“نہیں ڈاکٹر صاحب…
کچھ لوگ دوا نہیں ہوتے،
مگر اُن کی آواز
دل کو دوبارہ جینے پر آمادہ کر دیتی ہے۔
Comments
Post a Comment