سارا خان علیم خان نے پورے مہاراشٹر میں حاصل کیا اول مقام۔
جلگاؤں (نمائندہ خصوصی) : الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے مہاراشٹر کے اردو اسکولوں میں منعقدہ مقابلہ جاتی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سارا خان علیم خان نے پورے مہاراشٹر میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
سارا خان انجمن اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج جامنیر کی طالبہ ہیں اور اس وقت جماعت نہم میں زیرِ تعلیم ہیں۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سارا کی اس کامیابی پر ان کے والدین، اہلِ خانہ اور اساتذہ کرام کو خصوصی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ ماہرینِ تعلیم کے مطابق سارا کی یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔
منجانب:
بدلاؤ ضروری ہے تعلیمی پلیٹ فارم
Comments
Post a Comment