خواتین کو خود کفیل محفوظ و مضبوط بنانا مشن ہے: ایڈوکیٹ زیبا شیخ۔ "جلگاؤں میں خواتین کی صنعتی خواندگی کا تربیتی پروگرام"
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اسلام میں حلال رزق کمانا، بچوں کو حلال کھانا کھلانا، ضرورت و سوال سے پرہیز کرنا اور بچوں کو اچھی تعلیم دینا، ان کی پرورش پر بھرپور توجہ دینا کو فرض قرار دیا گیا ہے۔ خصوصاً بیٹیوں کی تعلیم و پرورش کے لیے جنت کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ آج کے پر فتن دور میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ان کی عزت و آبرو کی حفاظت کرتے ہوئے انہیں ورک فرام ہوم (گھر بیٹھے) کے ذریعے حلال پیسہ کمانے کی تربیت دینا۔ان کی صنعتی و حصول روزگار ترقی کے لیے کام کرنا، انھیں قرض فراہم کرنا اور سرکاری اسکیموں سے مستفید کرنا بھی ایک بہت ہی نیک اور ثواب کا کام ہے، جو اس وقت ریاست مہاراشٹر میں " پولیس حق سنگھرش سنگٹھن" کر رہا ہے۔ اس سے فائدہ اٹھائیں، گھر سے کام کرتے ہوئے حلال روزی کمانے اور اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دیں۔ کوشش کریں اور ان لوگوں کا ساتھ دیں جو یہ نیک کام کر رہے ہیں، کا اظہار خیال جمعیت علماء مہاراشٹرا کے نائب صدر اور کانگریس کے ترجمان مفتی محمد ہارون ندوی نے خواتین کے صنعتی خواندگی کے تربیتی پروگرام میں اپنے کلیدی خطاب میں کہی۔ کیمپ میں تنظیم کی صدر ایڈوکیٹ زیبا شیخ بیڑ نے تنظیم کی اب تک کی کامیابیوں کا تفصیلی ذکر کیا اور خواتین کے تحفظ، حلال تجارت اور حکومت کے صنعتی ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے سیر حاصل و حوصلہ مند رہنمائی کی اس موقع پر کچھ لوگوں کو تقرری کے مکتوبات بھی پیش کیے گئے تنظیم نے انھیں اپنی ذمّہ داری اور فرض شناسی سے متعلق رہنمائی بھی کی ۔کانگریس قائدین ذاکر باغبان، فیاض حسین بھوساول، قادر شیخ بیڑ، ذاکر بھائی تانبہ پور، شاہد جاگیردار، سید حسین وغیرہ موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام ذاکر باغبان اور ان کی ٹیم نے انتہائی کامیابی کے ساتھ منعقد کیا ۔جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔
Comments
Post a Comment