میری زندگی کا خاموش معجزہ جب اللّٰہ نے مشکل وقت میں خاموشی سے راستہ بنا دیا"۔ ازقلم : رہبر تماپوی۔
میری زندگی کا خاموش معجزہ جب اللّٰہ نے مشکل وقت میں خاموشی سے راستہ بنا دیا"
ازقلم : رہبر تماپوی۔
زندگی کے اس کٹھن دور میں جب والد صاحب کی جدائی کا غم تازہ تھا اور پردیس کی تنہائی میں ماں کی یاد دل کو چیر رہی تھی، ہر طرف تاریکی کا گمان ہوتا تھا۔ ایک طرف گھر کی بڑی ذمہ داریاں تھیں، تو دوسری طرف جائے ملازمت پر اعلیٰ حکام کی بے جا سختی اور تنقید؛ یہ دہرا بوجھ بظاہر ناقابلِ برداشت تھا۔
ایسے میں میرے پاس سب سے بڑا اثاثہ میرے والد صاحب کی وہ نصیحت تھی جس میں انہوں نے "صبر اور اعلیٰ اخلاق" کو اپنا شعار بنانے کا درس دیا تھا۔ میں نے حالات کا شکوہ کرنے کے بجائے خاموشی سے اللّٰہ سے رجوع کیا اور اپنے اخلاق کو گرنے نہیں دیا۔ پھر اللّٰہ کا وہ "خاموش معجزہ" رونما ہوا کہ غیب سے آسانیاں پیدا ہونے لگیں۔ وہی حکام جو کبھی میری ذات پر معترض تھے، میرے کام اور صلاحیتوں کے گواہ بن گئے۔
یہ تجربہ مجھے سکھاتا ہے کہ جب انسان اللّٰہ کی رضا کے لیے صبر کا راستہ اختیار کرتا ہے، تو اللّٰہ کی نصرت اسے وہاں سے راستہ عطا کرتی ہے جہاں اس کا گمان بھی نہیں ہوتا۔ بے شک، انسانی کامیابی کا اصل راز بہترین اخلاق اور رب پر کامل بھروسے میں ہی چھپا ہے۔
Comments
Post a Comment