رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے شان دار نتائج پر ذمے دارانِ ادارہ کا استقبال۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتیازی نتائج پر کے ایم ای سوسائٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن اور جنرل سیکریٹری دانیال قاضی نے ادارے کے چیئرمین انجینئر یاسر تاتلی اور پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری کا استقبال کرتے ہوئے اس کامیابی کو پوری تعلیمی ٹیم کی مشترکہ محنت کا ثمر قرار دیا۔اس موقع پر کے ایم ای سوسائٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن نے کہا کہ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج نے ہمیشہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور امسال بھی طلبہ نے بہترین نتائج حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ انھوں نے اساتذہ، والدین اور طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ادارہ کامیابی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری دانیال قاضی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ معیاری تعلیم، منظم تدریسی نظام اور اساتذہ کی مسلسل محنت ہی ادارے کی کامیابی کا راز ہے۔ انھوں نے چیئرمین اور پرنسپل کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی نگرانی میں ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔اس موقع پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے چیئرمین یاسر تاتلی اور پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری کا گل دستہ، شال اور تہنیتی کلمات کے ذریعے استقبال کیا گیا۔ پرنسپل ضیاالرحمٰن انصاری نے اس اعزاز پر کے ایم ای سوسائٹی کے ذمے داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری تدریسی و غیر تدریسی ٹیم، طلبہ اور سرپرستوں کی مشترکہ کوششوں کا ثمرہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔