دہلی ا ردو اکیڈمی کے سمر کیمپ میں داستان گو ئی کی دھوم نئ نسل کے لئے داستان گوئی میں روشن مستقبل پنہاں : ساحل آغا۔


دہلی ا ردو اکیڈمی کے سمر کیمپ میں داستان گو ئی کی دھوم 
 نئ نسل کے لئے داستان گوئی میں روشن مستقبل پنہاں : ساحل آغا۔

نئ دہلی( ر پورٹ: ٹی این بھارتی)
موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوتے ہی دہلی اردو اکیڈمی نے مختلف اسکولوں کے درجہ چہارم سے بارہویں جماعت کے طلبا و طالبات کی دلچسپی کے پیش نظر 14 مئی سے 2 جون 2026 تک مفت سمر کیمپ کے تحت خطاطی ، غزل گائیکی ، داستان گوئی ، مصوری، اردو زبان دانی موضوعات کے ذریعے تقریبا 250 بچوں کو اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کے لئے بہترین موقع فراہم کیا ہے ۔ 
اس سلسلہ کی کڑی میں اردو اکیڈمی کے احاطے میں بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ داستان گو ساحل آغا کی سر پرستی میں بچوں نے خوبصورت انداز میں داستان گوئی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا ۔ ساحل آغا کی شا گردہ تسنیم اور آستھا نے آدھا آدھا داستا نیں پیش کیں ۔ علاوہ ازیں داستان گو کیمپ میں تربیت یافتہ طلبا و طالبات نے پر کشش انداز میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ 

داستان گو محفل سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں نے غزل گائیکی میں بھی حصہ لیا ۔ محفل غزل کے دوران دہلی گھرانے کے مشہور غزل گلو کار غلام صابر نے خوبصورت انداز میں کلام پیش کیا۔ بچوں کی پر کشش آواز نے محفل غزل میں چار چاند لگا دیئے ۔
  اس موقع پر ساحل آغا نے کہا کہ نئ نسل کے لئے داستان گوئی میں روشن مستقبل پنہاں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اردو زبان کو زندہ رکھنے کے لئے داستان گو ئی کا ہنر ضروری ہے۔اس ہنر میں معاشی کفالت بھی موجود ہے 
یاد رہے کہ حکومت دہلی کے محکمہ فن ثقافت و زبان کے مالی تعاون سے منعقد سمر کیمپ میں نہ صرف اردو میڈیم اسکولوں کے بچے بلکہ ہندی زبان و ادب سے تعلق رکھنے والے طلباء بھی شامل ہیں ۔  
دور حاضر میں دہلی اردو اکیڈمی کی سر گرم عمل اسسٹنٹ پروگرام آفیسر پونم سنگھ نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت کے وزیر اور اردو اکیڈمی کے چئیرمین کپل مشرا کے تعاو ن کی بدولت ہی سمر کیمپ کا میا بی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اسسٹنٹ پبلیکیشن آفیسر ہارون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام طلباء و طالبات کو جو نئیر اور سینئر زمرے میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ عمر کے لحاظ سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں نکھارا جا سکے ۔ پروگرام کو آرڈینیٹر عزیر حسن قدوسی نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سمر کیمپ میں بچے گہری دلچسپی کے پیش نظر دور دراز علاقوں سے ٗشرکت کر رہے ہیں۔ تربیتی کیمپ میں بچے ذہنی سطح پر مستفید ہو رہے ہیں ۔  
والدین نے رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اردو اکیڈمی کا مفت سمر کیمپ بچوں کی زہنی نشوونما کے لئے بے حد کار آمد ہے نو نہا لوں  
 کی ذہنی اور تخلیقی تربیت کے لئے اس طرح کے کیمپ منعقد کرنااہم ترین مرحلہ ہے ۔ دہلی اردو 
اکیڈمی مبارکباد کی مستحق ہے ۔  
  مفت سمر کیمپ میں بچوں کو صحت مند خوراک کے علاوہ تدریسی سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔
۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔