اتحاد اور خدمتِ خلق کی مثال - ٹی آئی اے کا جدہ میں تلنگانہ حجاج کے پہلے قافلے کا شاندار استقبال۔
اتحاد اور خدمتِ خلق کی مثال - ٹی آئی اے کا جدہ میں تلنگانہ حجاج کے پہلے قافلے کا شاندار استقبال۔
جدہ ۔ عبد الرحمن بیگ : تلنگانہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن (ٹی آئی اے) نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 400 عازمینِ حج کے پہلے قافلے کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔
حسب سابق کمیونٹی کی خدمت اور عازمینِ حج کی معاونت کے اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے، ٹی آئی اے نے جدہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والے حجاج کرام کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ہر حاجی کو ایک مفید استقبالیہ کٹ فراہم کی گئی، جس میں جائے نماز، ڈیجیٹل تسبیح اور طواف کاؤنٹر رنگ شامل تھی، تاکہ مناسکِ حج کی ادائیگی میں آسانی فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر عازمین کو اسنیکس کٹس بھی پیش کئےُ گئے۔ استقبالیہ تقریب کے دوران کوئی 400 حج ویلکم کٹس عازمینِ حج میں تقسیم کی گئیں۔
استقبالیہ تقریب کی کامیابی میں ٹی آئی اے کو ہندوستانی قونصل جنرل فہد خان سوری اور جدہ کے ایئرپورٹ پر تعینات عملے بھرپور تعاون
حاصل رہا۔ جو پروگرام کی کامیابی کا ضامن بنا۔
ٹی آئی اے کے عہدیداران نے عازمینِ حج کے استقبال کے موقع پر چیئرمین ڈاکٹر محمد سلیم، وائس چیئرمین مرزا قدرت بیگ، ڈائریکٹر کمیونٹی ویلفیئر فاروق احمد، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کمیونٹی ویلفیئر سید عبدالوہاب قادری، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر حجاج خدمات محمد مظہر الدین سلمان جبران، چیف سیکریٹری عمران کوثر اور ڈاکٹر سفیان حامد شامل تھے۔
کمیونٹی کے ممتاز اور سینئر رکن محمد شمیم کوثر نے بھی اس استقبالیہ سرگرمی میں فعال کردار ادا کیا۔ نیز نوجوان رضاکار سدرہ عمران، صفا عمران اور عفان سفیان نے بھرپور جوش وخروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے تقریب میں ایک متحرک اور جذباتی رنگ پیدا کیا۔
عازمینِ حج نے جدہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال اور بہترین انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹی آئی اے کی ستائش کی۔
اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر محمد سلیم اور وائس چیئرمین مرزا قدرت بیگ نے تمام خیرخواہوں، معاونین اور ٹی آئی اے سے تعاون پر اظہار تشکرکیا۔
Comments
Post a Comment