ڈاکٹر سید تبسم سلطانہ باجی (مثالی معلمہ - صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ) کی سبکدوشی کی تقریب انتہائی جوش و خروش اور تشک و احتشام سے منائی گئی۔
دھاشیو (عثمان آباد) کی 'شمس ایجوکیشن سوسائٹی' کے زیر انتظام 'شمس العلوم اردو ہائی اسکول، خواجہ نگر' میں تقریباً 39 سال تک تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے بعد، وہ 30 اپریل 2026 کو اپنی ملازمت سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر ادارے کی جانب سے 29 اپریل 2026 کو صبح 10 بجے ایک شاندار الوداعی تقریب اور تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔
معزز مہمانانِ گرامی کی شرکت :
اس تقریب کی صدارت محترم جناب اروند دادا گورے صاحب (چیئرمین، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر شوگر فیکٹری، کیشے گاؤں) نے کی۔ پروگرام میں بطور خاص درج ذیل معزز شخصیات نے شرکت کر کے محفل کی رونق بڑھائی:
محترم جناب وکرم کالے صاحب (ایم ایل اے، حلقہ اساتذہ، مہاراشٹر) محترم جناب جیوراؤ گورے صاحب (سابق صدر ضلع پریشد، دھاراشیو) محترم جناب شیخ لئیق احمد عبد الرحیم صاحب (صدر، شمس ایجوکیشن سوسائٹی) جناب مجیب احمد صاحب (خازن) جناب لئیق سرکار صاحب (سیکرٹری)
خدمات کا اعتراف :
تقریب میں موجود معزز مہمانوں نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر سید تبسم سلطانہ میڈم کی تعلیمی، سماجی اور معاشی شعبوں میں ان کی انمول خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے ذکر کیا کہ ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت ہند نے انہیں ملک کے سب سے بڑے اساتذہ اعزاز "صدر جمہوریہ ایوارڈ" نیشنل ٹیچر ایوارڈ سے نوازا، جو ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔
دورانِ ملازمت طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ان کی کوششوں، سماجی خدمات اور خاندانی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ان کی شاندار ترقی کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔
ایک مثالی شخصیت :
ڈاکٹر سلطانہ میڈم نے اپنے والدین، ساس سسر، بہن بھائیوں اور تمام اہل خانہ کو ساتھ لے کر ایک نہایت متوازن اور مثالی زندگی گزاری۔ انہوں نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کر کے ایک بہترین سربراہِ خاندان کا کردار بھی نبھایا۔ وہ نہ صرف ایک مثالی معلمہ ہیں بلکہ ایک مثالی گھریلو خاتون اور سماجی کارکن کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں۔
پروگرام کی ترتیب :
پروگرام کی نظامت شیخ شاگرد سر (گلشنِ اطفال پرائمری اسکول، دھاراشیو) نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ رضوی عادل سر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Comments
Post a Comment