چیرمین تلنگانہ پریس اکیڈمی سرینواس ریڈی سے کے این واصف کی ملاقات ۔ تصنیف کی پیش کش۔
چیرمین تلنگانہ پریس اکیڈمی سرینواس ریڈی سے کے این واصف کی ملاقات ۔ تصنیف کی پیش کش۔
حیدرآباد ۔ (پریس نوٹ)
صدر نشین تلنگانہ پریس اکیڈمی مسٹر کے سرینواس ریڈی سے معروف پریس فوٹو گرافر کے۔ این۔ واصف نے اکیڈمی کے آفس پر ان سے ایک خیرسگالی ملاقات کی اور اپنی تصنیف India’s Architectural Heritage پیش کی۔ سرینواس ریڈی نے کتاب کا بغور مطالعہ کیا اور اس کی ستائش کی۔ اس موقع پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر جناب ایم اے ماجد بھی موجود تھے۔
کے این واصف کی یہ کتاب ہندوستان کے قرون وسطیٰ میں تعمیر ہوئی یادگار تاریخی عمارتون اور ان تعمیری باریکیوں کو بے حد خوبصورت انداز میں پیش کرتی ہے۔
کے این واصف نے 1980 سے 1992 تک حیدرآباد کے روزناموں سیاست، دکن کرانیکل اور انڈین ایکسپرس میں بحیثیت اسٹاف فوٹوگرافر کام کیا۔ جس کے بعد وہ سعودی عرب کے معروف آرکیٹکچرل میگزین البناء (ALBEENA) سے منسلک ہوئے۔ البناء عربی میں تعمیراتی مواد کو کہتے ہیں۔
آرکیٹکچرل فوٹوگرافی میں مہارت حاصل کرنے والے کے این واصف نے اپنے پروجکٹ Indian Architectural Heritage پر ایک طویل عرصہ کام کیا۔ اور یہ تصنیف اسی کاوش کا نتیجہ ہے۔ یہ کتاب مملکت سعودی عرب میں میں شائع ہوئی۔
Comments
Post a Comment