یہ اعلان کرتے ہیں۔۔ ازقلم : توفیق اسد تماپوری۔


یہ اعلان کرتے ہیں۔ 
ازقلم   : توفیق اسد تماپوری۔

 خیر امت کا 
لقب پانے والو 
تمہیں آخر کیا ہو گیا ہے 
بھلائی خیر خواہی کا 
درس دینے والو 
کہاں ٹھہر گئے ہو 
دیکھو 
انسانیت بلک رہی ہے 
سماج معاشرہ 
ہانپتا کانپتا 
پسینہ پونچھتا 
بے راہ روی کے 
چوراہے پر کھڑا 
بلک رہا ہے 
مارے ہیبت کے 
آسماں تک رہا ہے 
آسمان نے بھی 
آنکھیں موند لی ہیں 
ہر سمت گھور اندھیرا 
گھور رہا ہے 
اجالے کہاں ہیں 
کسی کو نہیں پتا 
ایسے میں 
امید بھی نا امید 
ہو جائے  
ہر چوکھٹ بند نظر آئے 
تو ذرا سوچو 
کیا نہیں ہوگا 
جو نہیں ہونا تھا 
آج ہر سمت وہی ہو رہا ہے 
چلو اٹھو 
جو نہیں ہونا تھا  
اب کبھی نہیں ہوگا 
یہ اعلان کرتے ہیں 
یہ اقرار کرتے ہیں 
سر عام کرتے ہیں 
آؤ کے 
پھر سے 
خیر امت کا پیغام 
عام کرتے ہیں۔!!!!!

    توفیق اسد تماپوری 
            9620990388

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔