اخلاص کی وجہ سے غلط فہمیاں دور ہونے میں مدد ملے گیایوب احمد - کتاب کی رسمِ اجرا، خیالات کا تبادلہ، مشاعرہ اختتام پذیر۔
اخلاص کی وجہ سے غلط فہمیاں دور ہونے میں مدد ملے گی
ایوب احمد -
کتاب کی رسمِ اجرا، خیالات کا تبادلہ، مشاعرہ اختتام پذیر۔
سولاپور - (راست) دیہی مسلم مراٹھی ادبی ادارے کی جانب سے کتاب کی رسمِ اجرا محترمہ نیلوفر فنی بند کی صدارت میں اور سینئر اردو مراٹھی ادیب ایوب احمد نلّامندو کے ہاتھوں تھایات میں انجام پائی۔ اس موقع پر پرنسپل شکیل شیخ، پرنسپل ڈاکٹر اِی جا تامبولی، پرنسپل انیس سکندر، صابر سولاپوری کی اہم موجودگی رہی۔
نائب صدر انیسہ شیخ نے ابتدائی کلمات میں ادارے کے کاموں کا جائزہ پیش کیا۔ محترمہ ثریا جہانگیر دار اور خواجہ بھائی نے سب کا استقبال کرتے ہوئے سب کو شال اور گلدستے دے کر اعزاز سے نوازا۔
اس کے بعد ایوب نلّامندو نے کہا - "اخلاص" اس کتاب کی وجہ سے معاشرے میں موجود غلط فہمیاں دور ہوں گی۔ اور یہ شمارہ سب تک پہنچنا چاہیے۔
پروگرام کی صدر محترمہ نیلوفر فنی بند نے یہ توقع ظاہر کی کہ ہمارے معاشرے کا مثبت پہلو ہماری تحریروں سے سامنے آنا چاہیے۔ اس موقع پر پرنسپل شکیل شیخ، پروفیسر دستگیر نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کر کے نیک خواہشات پیش کیں۔
آخر میں غزل گو بدیع الزماں بیراجدار کی صدارت میں ہوئے مشاعرے میں سیاسی، سماجی، تعلیمی اور قومی یکجہتی جیسے مختلف موضوعات پر نیلوفر فنی بند، انیسہ شیخ، پروفیسر بی ایچ کرجگیکر، شاعر جعفر بانگی، پرنسپل شکیل شیخ، تحسین سید، خواجہ بھائی باغبان، ایوب احمد، نور جہاں شیخ نے اپنی مختلف تخلیقات پیش کر کے داد حاصل کی۔
عمدہ نظامت کے فرائض تحسین سید نے انجام دیے جبکہ شکریہ نورجہاں شیخ نے ادا کیا۔
اس پروگرام میں حسیب نداف، پروفیسر ڈاکٹر اسحاق مجاور، مظہر اللولی، پروفیسر دستگیر جمعدار، جعفر بانگی، میر افضل اقبال باغبان، فخرالدین شیخ، جیلانی جہانگیر دار وغیرہ موجود تھے۔
Comments
Post a Comment