سہ روزہ تنظیمی و تعمیری دورہ بہار کے موقع پر سیوان میں تین اہم منعقدہ نشستوں سے مولانا حکیم الدین قاسمی کا خطاب۔


بہار سیوان 20/مئی( نمائندہ) جمعیۃ علماء ضلع سیوان کے لیے یہ نہایت خوش آئند باعث سعادت اور تاریخی موقع تھا کہ بتاریخ 18، 19 اور 20 مئی 2026 ء کو مجاہدِ ملت حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی کا سہ روزہ تنظیمی و تعمیری دورۂ بہار عمل میں آیا، جس کے تحت ضلع سیوان کو ان کے دورے کی اولین سعادت حاصل ہوئی۔ اس مبارک دورے نے ضلع سیوان میں دینی فکری اصلاحی اور تنظیمی اعتبار سے نہایت مثبت اثرات مرتب کیے اور کارکنان جمعیۃ کے اندر نئی روح تازہ ولولہ اور خدمتِ ملت کا جذبہ پیدا کیا۔
اس دورے کے موقع پر ضلع سیوان میں تین اہم اور کامیاب نشستوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں علماء کرام ائمہ مساجد، اراکین ،جمعیۃ ،دانشوران، وكلاء، سماجی شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سب سے پہلی نشست جامعہ عربیہ سراج العلوم تیل ہٹہ سیوان کی جامع مسجد میں منعقد ہوئی، جو خصوصی طور پر ذمہ داران و اراکین جمعیۃ کے تربیتی ورکشاپ کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔ اس خصوصی نشست میں ضلع سیوان کے مختلف بلاکس اور علاقوں سے وابستہ ذمہ داران، اراکین جمعیۃ اور جمعیۃ سے منسلک افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس تربیتی ورکشاپ میں تنظیمی استحکام، اصلاح معاشره اتحاد ملت دعوتی سرگرمیوں، عوامی روابط اور جمعیۃ علماء کی خدمات و مقاصد پر نہایت بصیرت افروز اور تربیتی گفتگو ہوئی۔ ذمہ داران جمعیۃ کو تنظیمی ،اصول دینی مزاج، ملی خدمات اور عوام کے درمیان مؤثر انداز میں کام کرنے کے تعلق سے اہم رہنمائی دی گئی جس سے کارکنان کے اندر نیا جذبہ، حوصلہ اور ولولہ پیدا ہوا۔
دوسری نشست معززین شہر سے ملاقاتدوسری نشست نمازِ ظہر کے بعد شہر سیوان میں منعقد ہوئی، جس میں شہر کے معززین، وکلاء، دانشوران اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقات اور تبادلۂ خیال ہوا۔ اس نشست میں ملت اسلامیہ کے موجودہ حالات سماجی ،اصلاح دینی شعور کے فروغ اتحاد ملت اور تنظیمی استحکام جیسے اہم موضوعات پر سنجیدہ گفتگو کی گئی۔
تیسری اور سب سے بڑی عوامی نشست آشیانہ میریج ہال بڑہریا میں بعنوان اصلاح معاشره و تحفظ ختم نبوت" منعقد ہوئی، جس میں عوام الناس کا بے مثال اور تاریخی اجتماع دیکھنے کو ملا۔
یہ عظیم الشان اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال صاحب منعقد ہوا، جبکہ یہ اجلاس حضرت مولانا ناظم صاحب کی زیرِ قیادت اور حضرت مولانا زبير عاصم صاحب کی نگرانی میں منعقد ہوا۔
حضرت مولانا زبیر عاصم صاحب نے ضلع سیوان میں جمعیت علماء کو مضبوط، فعال اور منظم بنانے کے لیے ابتدا ہی سے بے مثال محنت قربانی اور مسلسل جدوجہد پیش کی ہے۔ انہوں نے گاؤں گاؤں، بلاک در بلاک سفر کر کے عوام کو جمعیت سے جوڑا، تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کیا اور ضلع سیوان کو صوبہ بہار کے مثالی اضلاع میں شامل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اجلاس کی نظامت جمعیۃ علماء ضلع سیوان کے فعال و متحرک سکریٹری مفتی اسعد الله صابر ندوی نے نہایت شائستہ، علمی اور مؤثر انداز میں انجام دی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مدرسہ عربیہ نعمتیہ اقبال العلوم کے ایک طالب علم نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کر کے سامعین کے قلوب کو معطر کر دیا۔
تلاوت و نعت کے بعد حضرت مولانا زبیر عاصم صاحب نے ضلع سیوان میں جمعیۃ علماء کی خدمات کارکردگی تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی رابطہ مہم کا جامع تعارف پیش کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلسل کئی برسوں کی محنت، قربانی سفر اور عوامی روابط کے نتیجے میں آج ضلع سیوان کے مختلف علاقوں اور بلاکس میں جمعیۃ علماء کی مضبوط بنیاد قائم ہو چکی ہے اور عوام بڑی تعداد میں جمعیۃ کے مشن سے وابستہ ہو رہے ہیں۔
بعد ازاں حضرت مولانا مفتی جاوید اقبال صاحب نے جمعیۃ علماء ہند کی عظیم دینی، ملی اور سماجی خدمات کا جامع تعارف پیش کیا اور اصلاح معاشرہ کے مختلف پہلوؤں پر نہایت بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امت کے اندر دینی شعور اخلاقی اصلاح اور اتحاد ملت کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کے بعد حضرت مولانا ناظم صاحب نے خصوصی طور پر تحفظ ختمِ نبوت کے اہم موضوع پر مدلل اور جامع خطاب فرمایا۔ ساتھ ہی انہوں نے دینی مکاتب دینی تعلیم کے فروغ ایمان کے تحفظ اور جمعیۃ علماء کی تنظیمی و اصلاحی کارکردگی پر نہایت مؤثر انداز میں روشنی ڈالی۔ ان کی گفتگو میں اصلاح معاشرہ، دینی بیداری اور ملت کے اجتماعی مسائل کے حل کی طرف خصوصی توجہ دلائی گئی جسے سامعین نے نہایت دلچسپی اور توجہ کے ساتھ سنا۔
اس کے بعد مفتی محفوظ الرحمن صاحب صدر جمعية علماء ضلع سیوان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانان کرام علماء، ذمہ داران جمعیۃ اور شرکائے اجلاس کا پرتپاک استقبال کیا اور ضلع سیوان میں جمعیۃ علماء کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔
اجلاس کا خصوصی خطاب مجاہدِ ملت حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی نے فرمایا۔ اپنے ایمان افروز فکر انگیز اور ولولہ انگیز خطاب میں انہوں نے تحفظ ختم نبوت کی اہمیت موجودہ حالات میں امت مسلمہ کی ذمہ داریوں، اصلاحِ معاشرہ، اتحاد ملت اور جمعیۃ علماء ہند کی عظیم ملی و قومی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سامعین نے ان کے خطاب کو نہایت توجہ عقیدت اور دلچسپی کے ساتھ سنا۔
پروگرام کے اختتام پر مولانا ولی الله صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع سیوان نے کلمات تشکرپیش کرتے ہوئے تمام مہمانانِ کرام علماء، کارکنان اور شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔
بعد ازاں مجاہدِ ملت حضرت مولانا حكيم الدين صاحب قاسمی کی رقت آمیز دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
اس عظيم الشان اجلاس کو کامیاب بنانے میں خصوصیت کے ساتھ حضرت مولانا زبیر عاصم صاحب کی انتھک محنت تنظیمی ،بصیرت مسلسل جدوجہد اور شبانہ روز کوششیں نمایاں رہیں۔
ان کے شانہ بہ شانہ مختلف اضلاع کے کنوینر حضرت مولانا سلمان صاحب قاسمی، جمعیۃ علماء صوبہ بہار کے ناظم تنظیم و ترقی حضرت مولانا شمس تبریز رحمانی صاحب مفتی محفوظ الرحمن صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سیوان، مولانا ولی الله صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع سیوان مفتی اسعد الله صابر ندوی سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سیوان نے اجلاس کو کامیاب بنانے میں شبانہ روز محنتیں اور لوگوں کو جوڑنے میں انتھک کوششیں کیں۔اسی طرح حافظ سراج احمد صدیقی صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سیوان، مولانا اظہار الحق صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع سیوان مولانا فضل الدین صاحب ندوی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع سیوان قاری حیدر صاحب ناظم تنظیم و ترقی جمعیۃ علماء ضلع سیوان حافظ عطاء الصمد صاحب خازن جمعیۃ علماء ضلع سیوان ، مولانا فقیہ الدین صاحب، حافظ نعمت الله صاحب، حافظ ابو طلحہ صاحب اور دیگر تمام کارکنان و ذمہ داران نے بھرپور تعاون اخلاص اور جدوجہد پیش کی، جس کے نتیجے میں یہ اجلاس نہایت کامیاب مؤثر اور یادگار ثابت ہوا۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔