بگدل شریف میں حضرت سیدنا عبدالقادرشاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری ؒ کا سالانہ سہ روزہ عرس شریف کا جلسہ۔


 بیدر 15/مئی(نامہ نگار)حضرت سیدنا عبدالقاد رشاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری ؒ کا سالانہ سہ روزہ عرس شریف کامرکزی جلسہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں منایا جائیگا۔ تفصیلات کے بموجب حسب روایت قدیم 16/مئی مطابق 28/ ذیقعدہ بروز ہفتہ،جلوسِ صندل شریف بعد نماز عصرقادریہ منزل محلہ گڑھی سے برآمد ہوگا۔ اورآبادی میں گشت کرتا ہوا درگاہ آستانہ قادریہ پہنچے گا۔اوربعد نماز عشاء صندل مالی کی خصوصی خدمات پیر طریقت شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری ”صاحب“بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف و سید محمد یوسف صاحب قادری ناگوری۔جمیع علمائے مشائخین، مریدین ومعتقدین کی موجودگی میں انجام دیں گے ”اسی روز بعد نمازِ عصر پیر و مرشدحضرت الحاج سید محمد حسین عالم قادری شطاری ناگوری ؒکی سالانہ 44 ویں برسی کے موقع پر فاتحہ کا اہتمام رہے گا“بعدازاں صندل مالی کی رسومات انجام دیجائیگی۔ بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان مرکزی جلسہ بعنوان فیضان اولیاء منعقد ہوگا۔جلسہ کو ممتازعلمائے مشائخین مخاطب فرمائینگے۔بعد جلسہ محفل سماع کا آغاز ہوگا۔ ملک کے مشہورو معروف قوال نعتیہ، منقبتی، عرفانی اور صوفیانہ کلام قبل از نماز فجر تک پیش کریں گے۔17/مئی مطابق 29/ ذیقعدہ بروز اتوار صبح نصف النہار،نیازشریف پیران پیر حضرت غوث الاعظم دستگیرؓ کا انعقاد عمل میں آئیگا۔ اور اسی دن بعد نماز مغرب جشن چراغاں،بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء منعقدہوگا۔ممتاز علمائے مشائخین،واعظین،مقررین کاخطاب ہوگااور بعد جلسہ محفل سماع منعقد ہوگی۔ جس میں ممتازقوال ساز پر نعتیہ،منقبتی اور عرفانی کلام پیش کریں گے۔18/مئی مطابق 30/ ذیقعدہ،بروزپیربعد نماز فجر ختم القرآن مجید و فاتحہ خوانی کا انعقاد عمل میں آئیگا۔سہ روزہ تقریب کی نگرانی شاہ خلیفہ ڈاکٹر الحاج محمدادریس احمد قادری ”صاحب“بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف فرمائیں گے۔عرس شریف کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔مریدین و عقیدتمندان، معتقدین سے کثیر تعداد میں مع دوست و احباب شرکت گذارش کی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔