ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی - توفیق اسد تماپوری۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی -
توفیق اسد تماپوری۔
جہاں تک حصولِ علم کی بات ہے سرزمین تماپور کے طالب علموں نے وقتاً فوقتاً بستی کی علم کی شمع جلائے رکھنے کی روایات کو پوری محنت لگن جستجو اور بشاشت کے ساتھ آگے بڑھانے میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں اور ہر سال نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوۓ اپنے حصے کی ذمے داری کو بخوبی نبھانے کی پوری پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ کرے یہ سلسلہ پوری آب و تاب کے ساتھ یونہی رواں دواں رہے۔ آمین
آج یادگیر میں انجمن ترقی اُردو ہند شاخ یادگیر کے زیرِ اہتمام منعقدہ پندرہ واں ضلعی سطح کا سالانہ ایوارڈ پروگرام برائے ایس ایس یل سی اردو میڈیم ٹاپرس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
سوداگر فنکشن ہال میں منعقد اس تقریب کی صدارت صدر انجمن جناب ڈاکٹر رفیق سوداگر فرما رہے تھے۔
یادگیر ضلع کے ہر تعلقہ سے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے دسویں جماعت کے تمام ٹاپرس شریکِ تقریب رہے۔
اس خوبصورت و خوشگوار تقریب میں مردم خیز زمین تماپور کے سرکاری ہائی اسکول (کے پی ایس) کی دسویں جماعت میں امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کرنے والی تین طالبات بھی شامل تھیں۔
جن میں جناب علاؤالدین صاحب ولی بو مؤذن جامع مسجد تماپور کی صاحبزادی جناب ڈاکٹر شبیر صاحب وٹرنری کی صاحبزادی جناب نظیر صاحب قریشی منگل بازار کی صاحبزادی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھیں۔
یقیناً ان طالبات کی کامیابی اور ایوارڈ سے سرفراز کیا جانا اہل تماپور کے لئے باعثِ فخر کہلاے گا۔
آیندہ بھی ہماری بستی تماپور
کے لڑکے لڑکیاں اسی طرح کامیابی حاصل کرتے رہیں اور نام روشن کرتے رہیں۔
اللہ ربّ العزت کے حضور دعا گو ہوں کہ ان بچیوں کا مستقبل روشن فرمائے اور اگلا تعلیمی سفر بھی شاندار کارکردگی کے ساتھ گزرے۔
ایک بار پھر بچیوں کو انکے والدین کو انکے اساتذہ اکرام کو اور انجمن ترقی اُردو یادگیر کے تمام ارباب مجاز کو دل کے مسرت بھرے جذبات سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
توفیق اسد تماپوری۔
Comments
Post a Comment