اقراء کے زیرِ اہتمام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ، میں کیریئر گائیڈنس اور گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلہ رہنمائی پروگرام۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ادارہ میں زیر تعلیم طلباء کے لیے کرئیر گائیڈنس پروگرام اور یاز دہم جماعت میں داخلہ لینے کے آن لائن پروسیس کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اقراء شاہین اکیڈمی کے اساتذۂ کرام عمر سر اور جاوید سر نے طلبہ کو میڈیکل، انجینئرنگ اور دیگر مسابقتی امتحانات خصوصاً NEET اور JEE کے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے طلبہ کو مستقبل کی تعلیمی منصوبہ بندی، مسابقتی امتحانات کی تیاری اور کامیابی کے لیے ضروری نکات سے آگاہ کیا۔اسی طرح سپروائزر ذاکر بشیر نے گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلہ عمل کے بارے میں آسان اور مرحلہ وار انداز میں رہنمائی کی۔ انہوں نے طلبہ اور والدین کو بتایا کہ آن لائن داخلہ فارم کس طرح پُر کیا جاۓ نظامت افتخار احمد نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ اس موقع پر تدریسی عملے کے ساتھ بڑی تعداد میں طلبہ اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔اس موقع پر ادارہ کے صدر الحاج عبدالکریم سالار رکن عبدالعزیز سالار موجود تھے کامیابی کے لیے پرنسپل ریاض شاہ کی رہنمائی حاصل رہی
Comments
Post a Comment