مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں ایس ایس سی وانٹر کامیاب طلبہ کو بھی بہترین مواقع _گریجویشن میں بھی داخلوں کا آغاز - عوام میں شعور بیدار کرنے‌ اساتذہ ،لیکچررس, شعراو ادیبوں سے اپیل _ ایجوکیشن ایکسپو سے پروفیسرس و ماہرین تعلیم کا خطاب۔



حیدرآباد 12 مئی (پریس نوٹ ) پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی ڈائریکٹر مرکز پیشہ وارانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم نے کہا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کے موقع پر میرٹ کی بنیاد پر مختلف کورسس میں 10 جون2026ء تک داخلے دیے جا رہے ہیں اردو میڈیم طلباء کے لیے یہ سنہری موقع ہے وہ ان کورسس میں داخلہ لیتے ہوئے اپنی شاندار کامیابی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہدی پٹنم میں منعقدہ ایجوکیشن ایکسپو کے موقع پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسٹال پر محبان اردو کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی نے مزید بتایا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے حیدراآبادی طلبہ و طالبات کے لیے ایک خصوصی کوٹہ بھی مقرر کیا ہے اس لیے اردو والوں کو چاہیے کہ وہ یونیورسٹی کے مختلف کورسس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں انہوں نے کہا کہ ‌ مانو المنائی اسوسی ایشن نے اردو یونیورسٹی میں طلبہ کے داخلوں کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنانے کے لیے بیڑہ اٹھایا ہے جس کے لیے جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ اور ان کے رفقا قابل مبارکباد ہیں انہوں نے اردو والوں پر زور دیا کہ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلباء کے زیادہ سے زیادہ داخلوں کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہو جائیں پروفیسر سید امان مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم نے بتایا کہ مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے تمام کورسس یو جی سی سے منظور شدہ ہیں ان مسلمہ کورسوں سے اردو طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں استفادہ کرتے ہوئے اپنی ترقی کو یقینی بنائیں ڈاکٹر شیخ وسیم مرکز برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم نے کہا کہ یونیورسٹی میں بہت ساری تعلیمی سہولتیں ہیں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں طلبہ کو اسکالرشپ کی بھی بہترین سہولت ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء ملک و بیرون ملک کافی اونچے عہدوں پر فائز ہیں پروفیسر مصطفی علی سروری (شعبہ تعلقات عامہ) نے یونیورسٹی کے اسٹال پر محبان اردو، شعرائے کرام اور ادیبوں کی آمد پر خیر مقدم کیا اور کہا کہ یونیورسٹی میں اردو طلباء کے زیادہ سے زیادہ داخلوں کو یقینی بنانے کے لیے ہر سال کوششیں کی جاتی ہیں جس کے ثمر آور نتائج ثابت ہوتے ہیں انہوں نے اسکولی اساتذہ لیکچررس، پروفیسرز اور ادیبوں اور و شعرا سے خواہش کی کہ یونیور سٹی میں اردو طلباء کے داخلوں کے لیے عملی طور پر سرگرم ہوتے ہوئے اپنے اپنے علاقے میں اردو یونیورسٹی سے حاصل ہونے والے فوائد اور تعلیمی سہولیات سے عوام کو واقف کروائیں ممتاز و معروف ماہر تعلیم جناب محمد عبدالقدیر بانی شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس نے کہا کہ مولانا آزاد اردو یونیورسٹی اردو والوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں انہوں نے حیدراباد کے علاوہ بہار کے عوام سے بھی خواہش کی کہ وہ مولانا ازاد اردو یونیورسٹی سے استفادہ کریں ماہر تعلیم جناب محمد حسام الدین ریاض نے کہا کہ ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے بعد طلبہ اپنے مستقبل کے لیے فکر مند ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈرافٹسمین -سول اور ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ کے علاوہ الیکٹریشن اور الیکٹرانکس میکانک ان تمام کورسس میں ایس ایس سی کامیاب یا اس کے مماثل کامیاب طلبہ اور طالبات حصہ لے سکتے ہیں ان کورسس کی مدت 2سال ہے اس کے علاوہ پلمبر کورس میں جو ایک سال کی مدت کا ہے اس کورس میں آٹھویں یا اس کے مماثل کامیاب طلبہ حصہ لے سکتے ہیں داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں جناب محمد حسام الدین ریاض نے عوام سے خواہش کی کہ وہ سرکاری اردو میڈیم مدارس اور سرکاری کالجس اور مولانا آزاد یونیورسٹی سے زیادہ سے زیادہ تعلیمی استفادہ کریں انہوں نے ادیبوں اور شعرا برادری سے بھی خواہش کی کہ وہ سرکاری اردو میڈیم مدارس اور کالجس میں داخلوں کے لیے زمینی سطح پر کام کریں سرکاری مدارس اور کالجوں میں حکومت کی جانب سے جو سہولتیں دی جاتی ہیں ان باتوں سے عوام کو واقف کروائیں انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس اور کالجس میں حکومت کی جانب سے اول تا دسویں جماعت اور کالجس کے علاوہ آگے کی جماعتوں میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو مکمل فری داخلے دیے جاتے ہیں یو نیفارم ،کتابیں، کاپیاں اور دوپہر کا کھانا بھی مفت ہے کچھ ہی دنوں میں حکومت نے سرکاری مدارس میں طلبہ و طالبات کو ‌ناشتہ بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے ان تمام سہولتوں سے استفادہ کرنا اردو عوام کی ذمہ داری ہے صدر مانو المنائی اسوسی ایشن جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ مانو المنائی اسوسی ایشن کی جانب سے یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے ہر سال بھرپور کوشش کی جا رہی ہے الحمدللہ اس کے خاطر خواہ نتائج بھی برآمد ہو رہے ہیں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ وہ اردو یونیورسٹی کو ترقیوں کی مزید بلندی تک پہنچانے میں ہر وقت مصروف عمل ہیں جناب قریشی نے مانو طلبہ کے داخلوں کے سلسلے میں شعور بیداری کام کے سلسلے میں معاونین جناب ناصر شعیب کے علاوہ جناب محمد اطہر صدیقی ،محمد ولی احمد صدیقی ،محمد وسیم الدین پٹیل،سے اظہار تشکر کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔