بچوں کا قلم خاموش ہو گیا - فاروق سید کے سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس - ازقلم : اشفاق احمد ساتکھیڑ( زید )


بچوں کا قلم خاموش ہو گیا - 
فاروق سید کے سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس - 
ازقلم : اشفاق احمد ساتکھیڑ( زید )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شولاپور : بچوں کا رسالہ ماہنامہ گل بوٹے کے مدیر و مالک اور ہفت روزہ اردو میلہ کے مدیر و مالک ہمارے عزیز دوست فاروق سید اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں ۔اردو زبان و ادب کا شہر شولاپور کا روشن ستارہ ادب کے آسمان سے غائب ہو گیا ہے۔شہر شولاپور کے اردو ادب کے حوالے سے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔صرف شولاپور ہی نہیں بلکہ ہندوستان کے اردو ادب کے لئے بڑا نقصان ہے۔ " اج بچوں کا قلم خاموش ہو گیا " 
       فاروق سید جہاں دیدہ اور انسانی نبض کو سمجھ کر ادب کو تخلیق کرنے والی شخصیت تھی۔آپ کی سوچ نے ہندوستان کو پہلی مرتبہ " اردو میلہ " دیا آپ کی اس کاوش کو اردو ادب میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
اپ شہر شولاپور کے ایک انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود آپ نے اپنے حوصلے اور اپنی شیریں زبان کے ذریعے صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ عالمی اردو میں اپنی منفرد پہچان اور نام بنایا۔بیرون ملک میں آپ کی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ نے اردو ادب پر اپنی انفرادیت کا سکہ مرتب کیا۔
     فاروق سید جیسی شخصیت کا ہمارے درمیاں سے جانا واقعی ایک نہ بھرنے والا نقصان ہے ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔