کراٹا گلبرگہ کے زیرِ اہتمام ڈپٹی کمشنر گلبرگہ محمد اکرام اللہ شریف کی پُروقار تہنیت۔


گلبرگہ (راست) 16 مئ عثمان باشاہ ضلعی سیکریٹری کرناٹک راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (کراٹا) گلبرگہ کے پریس نوٹ کے مطابق اسوسی ایشن ہذا کے زیرِ اہتمام آج دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ میں ایک باوقار تہنیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اردو اساتذہ کے ایک معزز وفد نے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ محمد اکرام اللہ شریف سے ملاقات کرتے ہوئے اُنہیں اس اہم اور باوقار عہدے کا جائزہ لینے پر مبارکباد پیش کی۔
یہ وفد ضلعی صدر اے۔ڈی۔باشاہ کی صدارت اور ضلعی سیکریٹری عثمان باشاہ کی قیادت میں دفتر ڈپٹی کمشنر پہنچا، جہاں وفد کی جانب سے محمد اکرام اللہ شریف کی شال پوشی کی گئی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے اُن کے لیے نیک تمناؤں اور کامیاب مستقبل کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اکرام اللہ شریف نے اردو تعلیم کے فروغ میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کے اردو اسکولوں کے اعداد و شمار، تعلیمی معیار اور اردو میڈیم مدارس کے ایس ایس ایل سی نتائج کے تعلق سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ 
تنظیم کے صوبائی نائب صدر گلاب شاہ، آرگنائزنگ سیکریٹری ذاکر حسین چبنور، ضلعی صدر اے۔ڈی۔باشاہ اور ضلعی سیکریٹری عثمان باشاہ نے ضلع میں اردو تعلیم کی موجودہ صورتحال اعداد و شمار کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی واقفیت فراہم کی۔
کراٹا کی جانب سے پیش کی گئی اس تہنیت کو قبول کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اکرام اللہ شریف نے تنظیم کے ذمہ داران اور اساتذہ برادری کا شکریہ ادا کیا ۔
اس خوشگوار اور یادگار موقع پر محمد سالار مسعود (اردو ای سی او)، واجد اختر صدیقی، ایوب ڈونور، محمد ربانی، محمد شفیع، محمد نظام الدین پٹیل، اکمل خیردی، اجمل خیردی، محمد منہاج الدین، محبوب باغبان، ابراہیم غور، محمد منصور احمد سمیت دیگر معزز اساتذہ موجود تھے۔
رپورٹ: عثمان باشاہ
ضلعی سیکریٹری، کراٹا گلبرگہ

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔