مہاراشٹر اردو اکادمی کے چیرمین ڈاکٹر حسین اختر کا بھساول میں استقبال۔
بھساول (صلاح الدین ادیب) مہاراشٹر اردو اکادمی کے چیرمین ڈاکٹر حسین اختر کا آج بھساول کی اسامہ اردو ہائی اسکول میں شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے صدر اسامہ رؤف خان، میونسپل کونسلر سہیل پٹھان، حاجی انصار احمد احمد صابر شیخ،ڈاکٹر نظام شیخ پرنسپل سید نوید سر صلاح الدین ادیب، صدام کھاٹک وغیرہ موجود تھے۔ ڈاکٹر حسین اختر نے مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے کام اور اردو زبان کے فروغ کے لیے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں رہنمائی کی۔ ڈاکٹر حسین اختر نے کہا کہ خاندیش خطہ اردو ادب اور صحافت میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے خاندیش میں اردو سے محبت کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی تجاویز اکیڈمی کو دیں کہ اردو زبان کے فروغ کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment