لوک ساہتیہ منچ کے عہدیداران کے انتخابات - ڈاکٹر ماجد داغی صدر ،امر پریہ ہیرے مٹھ جنرل سیکرٹری اور سی این بابل گاؤنکر و شیاملا کلکرنی نائب صدور اور منگلا کپرے معتمد منتخب۔


کلبرگی 3 / مئی. قومی سطح کی منفرد رجسٹرڈ ہمہ لسانی تنظیم لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ کے انتخابات میں ڈاکٹر ماجد داغی کو پھر سے صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ گزشتہ تینوں دہائیوں سے سرگرم یہ ادبی تنظیم باہمی میل جول ، قومی یکجہتی اور اخوت کو فروغ دینے ممتاز مجاہدِ آزادی شری ودیاھرگروجی اور ڈاکٹر سید مجیب الرحمن نے اس کی بنیاد رکھی تھی ڈاکٹر ماجد داغی اس کے فاؤنڈر سیکریٹری اور موجودہ صدر ہیں. شری اشوک گروجی صدر کرناٹک ہندی پرچار سبھا منچ کے سرپرستِ اعلیٰ ہیں ۔ آج کے دیگر منتخب عہدیدارانِ لوک ساہتیہ منچ میں بحیثیت نائب صدور شری سی این بابل گاؤنکر موظف ڈائریکٹر آف فیزیکل ایجوکیشن و صدر ورلڈ ہیلتھ اسپورٹس فونڈیشن کلبرگی اور ہندی کی ممتاز شاعرہ و ادیبہ شریمتی شیاملا کلکرنی کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ بحیثیت جنرل سیکریٹری ممتاز گلوکار و شاعر شری امر پریہ ہیرے مٹھ اور سیکریٹری کی حیثیت سے ہندی و کنڑا زبان ممتاز شاعرہ و ادیبہ شریمتی منگلا کپرے منتخب ہوئیں ۔ اراکینِ عاملہ کے اگلے ماہ انتخابات ہونگے ۔ آج کے دور میں لوک ساہتیہ منچ جیسے علمی و ادبی ادارے جو لسانی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے ماحول کو باقی رکھے ہوئے ہیں ان کی بقاء ، تحفظ اور سرپرستی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔