ایس۔ایس۔ہائی اسکول و جونیر کالج موربہ کا دسویں جماعت کا شاندار اور قابلِ فخر رزلٹ۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ کی جانب سے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں ایس۔ایس۔ہائی اسکول و جونیر کالج موربہ کے طلبہ و طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ادارے، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا۔ راۓ گڑھ ضلع میں ایس۔ایس۔ہائی اسکول و جونیر کالج موربہ ایک ایسا مثالی اور ممتاز تعلیمی ادارہ مانا جاتا ہے جو نہ صرف اعلیٰ تعلیمی معیار بلکہ قومی یکجہتی، بھائی چارہ، نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار کی ایک زندہ و تابندہ مثال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال اس ادارے کے طلبہ نمایاں کامیابیاں حاصل کر کے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس سال اردو میڈیم میں بندرکر عظمیٰ آمین نے %94.80 نمبرات حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا، جبکہ دھنشے علینہ رئیس احمد نے %90.40 نمبرات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پٹھان رخسار شادالخان نے %86.40 نمبرات حاصل کرکے تیسرا مقام اپنے نام کیا۔
مراٹھی میڈیم میں ندھی نریش گھوٹھل نے %79.00 مارکس حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا، جبکہ سرشتی دھرمیندر پوار نے %76.50 اور انوشا نتھو رام مرکر نے %75.60 مارکس حاصل کرکے نمایاں کامیابی درج کی۔ اسی طرح گیتانجلی بنارس سنگھ نے %71.20 مارکس حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس تاریخی اور شاندار کامیابی پر ادارے کے صدرِ ڈاکٹر سیف الدین دھنشے ، سکریٹری اسلم راوت ، چیئرمین عبدالقادر ہرنیکر اور دیگر اراکینِ انتظامیہ نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام کامیاب طلبہ و طالبات، ان کے والدین اور اساتذۂ کرام کو مبارکباد پیش کی۔ ادارے کے اے۔او آصف پلوکر ، ہیڈ ماسٹر، سپروائزر اور تمام اسٹاف نے بھی کامیاب طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ محنت، مستقل مزاجی اور اساتذہ کی رہنمائی ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔
اس موقع پر چاند سر صدر اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ راۓ گڑھ نے بھی تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس۔ایس۔ہائی اسکول و جونیر کالج موربہ مسلسل تعلیمی میدان میں بہترین خدمات انجام دے رہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ ادارہ کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کرتا رہے گا۔ انہوں نے تمام طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل، اعلیٰ تعلیم اور زندگی میں مزید کامیابیوں کیلئے دعائیں بھی پیش کی ۔
Comments
Post a Comment