تعلیمی اداروں میں حجاب کی اجازت خوش آئند فیصلہ: جماعتِ اسلامی ہند کرناٹکا۔


بنگلورو۔ 14/مئی (محمدیوسف رحیم بیدری) جماعتِ اسلامی ہند کرناٹکا نے ریاستی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت کرناٹکا کے اسکولوں اور کالجوں میں طلبہ کو حجاب پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔جماعت نے کہا کہ اس فیصلے سے مسلم طالبات کو خوف، غیر یقینی صورتحال اور غیر ضروری رکاوٹوں کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران حجاب کے مسئلے نے کئی طالبات کے تعلیمی ماحول کو متاثر کیا تھا اور خاندانوں میں تشویش پیدا کر دی تھی۔ڈاکٹر محمد سعد بلگامی، امیرِ حلقہ، جماعتِ اسلامی ہند، کرناٹکانے اپنے بیان میں کہا کہ 5 /فروری 2022 کے حکمنامے کی واپسی، دستورِ ہند کی جانب سے دی گئی مذہبی آزادی، تعلیمی حقوق اور آئینی تحفظات کے احترام کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔اور مزید کہا کہ حجاب کو دیگر مذہبی علامات کے ساتھ تسلیم کرنا ہندوستان کی تکثیری اور جامع روایات کے احترام کی علامت ہے۔جماعتِ اسلامی ہند کرناٹکا نے محکمہ ء تعلیمات اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس فیصلے کو خوش اسلوبی سے نافذ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تعلیمی اداروں کا ماحول پُرامن باہمی احترام، باوقار اور ہر قسم کے امتیازات سے پاک رہے۔بیان میں کہا گیا”تعلیمی ادارے ایسے محفوظ مقامات ہونے چاہئیے جہاں طلبہ اعتماد اور تحفظ کے احساس کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں“اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔