گائے اور بیل کی قربانی نہ کریں۔ - مولانا احمد بیگ ناندیڑ۔


گائے اور بیل کی قربانی نہ کریں۔ -   مولانا احمد بیگ ناندیڑ۔ 7276568527

حج کے ایام شروع ہو چکے ہیں۔دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ پہنچ چکے ہیں۔جو لوگ کسی وجہ سے حج پر نہیں جا سکے وہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے اپنے شہروں میں رہ کر حاجیوں کی تقلید کرتے ہیں،جیسے قربانی کرنا، بال کاٹنا،ہاتھ پاؤں کے ناخن نکالنا،جسم کی صاف صفائی کرنا وغیرہ،عام طور پر مسلمانوں کا ایک گروہ اس معاملے سے ناواقف ہے اور اس تذبذب کا شکار ہے کہ قربانی کس پر واجب ہے۔ایسے میں مسلمانوں کی اِصلاح کرنا اور اُن کے مسائل کا حل نکالنا بہت ضروری ہے،اس معاملے کو ہم آسان الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کرتے ہے۔جو مسلمان صاحبِ نصاب ہے یا اُن کے پاس ایّام قُربانی کے دنوں میں اتنے پیسے آ جائے ک وہ آسانی سے قُربانی کر سکتا ہے تو اُس پر قُربانی کرنا واجب ہے سونا چاندی یا اتنے مال کا مالک ہو،تو اس پر قُربانی کرنا واجب ہے۔ *قُربانی کن جانوروں کی کرنا جائز ہے*
قُربانی گائے، بیل، اونٹ، بکرا، دنبہ جیسے جانور کی بھی جائز ہے،بڑے جانور میں سات حصے ہوتے ہیں،جبکہ چھوٹے جانور جیسے بکرا،بکری، بھیڑ اِس میں صرف ایک حصہ ہوتا ہے۔ہماری مہاراشٹر ریاست میں 2015 سے گائے، بیل اور اُس کی نسل سے پیدا ہونے والے جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد ہے اِس لئے گائے اور بیل کی قُربانی کرنے سے بچے ورنہ جانور بھی جائےگا اور پولیس کی پریشانی الگ سے ہوگی۔ ہماری ریاست مہاراشٹر میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی ہے،اس لیے گائے اور بیل کی قربانی نہیں دی جا سکتی۔اب حکومت نے مکوکا جیسے قوانین کو نافذ کر کے مسلمانوں کے خلاف ناانصافی اور ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔اگر کوئی جانور جیسے گائے، بیل یا ان کی نسل کے کسی بھی جانور کو غیر قانونی طریقہ سے خرید تے یا بیچتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف مکوکا ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا اور اسے چھ ماہ تک ضمانت نہیں دی جائے گی۔اسے جیل میں ہی رہنا پڑے گا،اس لیے گائے، بیل یا ان کی نسل کے جانور نہ خریدیں اور نہ ہی اس کی قربانی دیں۔آپ بکرا، بکری، بھیڑ، بھینس، حیلہ اور اونٹ کی قربانی کر سکتے ہیں۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی عید اپنے گھر والوں کے ساتھ خوشی سے منائیں اور ان جانوروں کی قربانی نہ کریں جن کا ذبیحہ ریاست مہاراشٹر میں قانونی طور پر ممنوع ہے،ورنہ آپ کو پولیس کارروائی کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اور آپ کے اہل خانہ کو بھی اس کی پریشانی ہوگی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس لیے مہاراشٹر کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ گائے اور بیل کی قربانی سے پرہیز کریں اور اپنے خاندان کو عید کی خوشیوں سے محروم نہ کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔