کراٹا کے ریاستی نائب صدر گلاب شاہ نے عہدۂ صدر مدرس کا فائزہ حاصل کیا.


گلبرگہ (ای میل) 5 مئی / واجد اختر صدیقی صدر کور کمیٹی، گورنمنٹ مائناریٹی ایمپلائیز اسوسی ایشن، محکمہ اسکول ایجوکیشن گلبرگہ کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق کراٹا بنگلورو کے ریاستی نائب صدر گلاب شاہ، جو تقریباً تین دہائیوں سے درس و تدریس کے مقدس پیشے سے وابستہ ہیں، کو حالیہ ترقی کے تحت عہدۂ صدر مدرس پر فائز کیا گیا ہے۔
ریاست کرناٹک میں ایک طویل وقفے کے بعد اساتذہ کو ترقی دے کر صدر مدرس کے عہدوں پر فائز کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے، جو بلاشبہ ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔ حالیہ کاؤنسلنگ میں متعدد اہل اساتذہ کو ترقی کے احکامات جاری کیے گئے، جن میں گلاب شاہ بھی شامل ہیں۔ وہ اس سے قبل تعلقہ افضلپور کے اتنور میں واقع اردو پرائمری اسکول میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
بتاریخ 4 مئی، گلاب شاہ نے گورنمنٹ ہائر پرائمری اسکول، آثار محلہ، تعلقہ چیتاپور میں صدر مدرس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا باقاعدہ جائزہ حاصل کر لیا۔ اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں معزز اساتذہ، ذمہ داران اور اولیائے طلبہ بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراٹا گلبرگہ کے ضلعی سیکریٹری عثمان باشاہ نے مہمانانِ گرامی اور اساتذہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اردو اسکولوں کی ترقی و بقا کے لیے صدر مدرسین کے عہدوں کو پُر کرنا حکومت کرناٹک کا ایک دانشمندانہ اور دور اندیش فیصلہ ہے، کیونکہ کسی بھی تعلیمی ادارے کی ہمہ جہت ترقی میں صدر مدرس کا کردار مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلاب شاہ ایک متحرک، باصلاحیت اور باوقار شخصیت کے حامل ہیں، اور ان کی قیادت میں یہ ادارہ یقیناً ترقی کی نئی راہیں طے کرے گا۔
محمد جاوید، اردو سی آر پی، آدرش نگر گلبرگہ نارتھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آثار محلہ کا یہ اسکول اپنی ایک روشن اور قابلِ فخر تاریخ رکھتا ہے۔ اس علاقے کے اولیائے طلبہ ہمیشہ اسکول کی بہتری کے لیے پیش پیش رہتے ہیں اور اساتذہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں، جو کسی بھی ادارے کی ترقی کے لیے نہایت اہم عنصر ہے۔
پیش رو انچارج صدر معلمہ رخسانہ بیگم نے کہا کہ آج اس اسکول کی تاریخ میں ایک اہم دن ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ ترقی یافتہ صدر مدرس نے یہاں اپنی خدمات کا آغاز کیا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر پورے علاقے میں مسرت کی فضا قائم ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ طلبہ کو مزید بہتر تعلیمی ماحول اور سہولیات فراہم ہوں گی۔
اس موقع پر خواجہ پیراں، معلم شاہ پور نے اپنے تہنیتی اشعار کے ذریعے محفل کو چار چاند لگا دیے اور خوب داد حاصل کی۔ محمد نظام الدین، اردو سی آر پی چیتاپور، اور محمد یوسف اذہان، اردو سی آر پی کالگی نے اس تقریب کے انعقاد میں رہنمائی فراہم کی۔
تقریب کے اختتام پر گلاب شاہ کی خدمت میں گلپوشی اور شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی۔ گلاب شاہ نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو دیانتداری اور محنت کے ساتھ نبھائیں گے۔
اس موقع پر محمد شفیع، محمد افتخار، محمد عیسیٰ (موظف معلم)، مولا صاحب (صدر معلم)، ایس ڈی ایم سی کے ذمہ داران اور اولیائے طلبہ کی معزز شخصیات موجود تھیں۔

رپورٹ: واجد اختر صدیقی، گلبرگہ کرناٹک۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔