مثالی معلم ایوارڈ سے عبدالرازق عبدالرزاق کو سرفراز کیا گیا۔


اردو پریس نوٹ
 انجنگاؤں سورجی (ضلع امراوتی): تعلیم، ادب اور سماجی خدمات کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر صوفی اردو جونیئر کالج، انجنگاؤں سورجی کے سینئر استاد عبدالرازق عبدالرزاق کو ان کی شاندار تعلیمی، ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اقدمی کے ذریعے “ *مثالی معلم ایوارڈ* ” سے نوازے جانے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ اس خبر سے تعلیمی، ادبی اور سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عبدالرازق عبدالرزاق گزشتہ تقریباً بیس برسوں سے شعبۂ تعلیم سے وابستہ ہیں اور تدریس کو صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مشن کے طور پر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی تعلیمی اور اخلاقی تربیت کے لیے ہمیشہ سنجیدگی کے ساتھ کام کیا اور اپنی بہترین تدریسی صلاحیتوں سے ہزاروں طلبہ کی رہنمائی کی۔
ان کی علمی قابلیت میں ایم اے (انگلش، اردو، پولیٹیکل سائنس، سوشیالوجی)، بی ایڈ، نیٹ کوالیفائیڈ اور پی ایچ ڈی اسکالر جیسی اہم اسناد شامل ہیں۔ انہوں نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 سمیت متعدد تربیتی پروگراموں میں شرکت کر کے اپنی تدریسی مہارت کو مزید مضبوط بنایا۔
عبدالرازق عبدالرزاق نے اردو میڈیم طلبہ کے لیے “English Speaking and Grammar” اور "Words Treasurer" (الفاظ کا خزانہ)” جیسی مفید کتابیں تصنیف کیں، جو اب تک کئی مرتبہ شائع ہو چکی ہیں اور ہزاروں طلبہ تک پہنچ چکی ہیں۔ سال 2014 میں دہلی کے معروف ادارے NCPUL کی جانب سے ان کتابوں کا Bulk Purchase کے لیے انتخاب کیا جانا ان کی افادیت کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے علمِ سیاسیات پر ایک جامع ڈائجسٹ بھی تیار کیا، جبکہ 2010 تا 2020 NEET Crash Course کلاسز کے ذریعے کئی طلبہ کو میڈیکل انٹری امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد دی۔
ادبی میدان میں بھی ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے مشاعروں، ادبی نشستوں، تقریری مقابلوں اور علمی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعے طلبہ میں اردو ادب اور علمی شعور کو فروغ دیا۔ ان کے تحقیقی مقالات “اصطلاح سازی و ترجمہ نگاری” اور “مولوی نذیر احمد کے ناولوں میں سیاسی، مذہبی اور سماجی عکاسی” علمی حلقوں میں کافی سراہا گیا۔ یہ مقالات مختلف تحقیقی کتابوں میں شائع بھی ہوئے۔
سماجی خدمات کے تحت انہوں نے غریب اور مستحق طلبہ کی مدد، انعامات کی تقسیم، تعلیمی بیداری مہمات اور مختلف سماجی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کیا۔ “الفلاح اسکول” کے قیام کے ذریعے انہوں نے معیاری تعلیم کے فروغ میں بھی اہم حصہ لیا۔
ان کی ان تمام ہمہ جہت خدمات کے اعتراف میں “مثالی معلم ایوارڈ” کا اعلان کیا جانا پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔ مختلف تعلیمی، ادبی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اس تقریب میں جناب سید حسین اختر صاحب (صدر۔ اردو ساہتہ اکادمی مہاراشٹر) نے مثالی معلم کا اعلان کیا اور عبدالرازق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ" ایسےاساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں ". اس تقریب میں دیگر معزز شخصیات سمیت سلام ایجوکیشن سوسائٹی کے سیکرٹری جناب محمد اسلم انوری صاحب اور ملیہ گرلز ہائی اسکول کے اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر شیخ خورشید احمد موجود تھے ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔