دعا - ازقلم : مدثر تماپوری۔
دعا -
ازقلم : مدثر تماپوری۔
مدینہ کی مٹی سے مجھے پھول بنا مولا
آقا ﷺ کے روضے کی مجھے دھول بنا مولا
ہر سمت زمانے میں ہے بدعت کا اندھیرا
سنتِ شہِ دیں کو میرا اصول بنا مولا
زمین میں فتِنوں سے، بچا لے مرے ربّا
یوں سجدوں میں رکھ مجھ کو مشغول بنا مولا
دنیا جو ہوئی جاتی ہے اسلام کے خلاف
دشمن کی ہر اک چال کو فضول بنا مولا
ظالم کا یہ زور کہ مٹا دے دین کی تعلیم
مدرسۂ حق کو بھی مقبول بنا مولا
علمِ نبیؐ پھیل کے روشن کرے ہر سو
ہر دل میں اُسے شمعِ رسول بنا مولا
Comments
Post a Comment