حدسے زیادہ اچھا ہونا - ازقلم : رہبر تماپوری۔
حدسے زیادہ اچھا ہونا -
ازقلم : رہبر تماپوری۔
میں نے ہمیشہ نرمی کو اپنا ہتھیار بنایا
اور برداشت کو اپنی طاقت سمجھا
میں رشتوں کو جوڑنے میں لگا رہا
ہر دل کو منانے کی کوشش کی
مگر دیر سے یہ بات سمجھ آئی
کہ حد سے زیادہ اچھا ہونا
خود کو کمزور کر دیتا ہے
جب میرا حق مارا گیا، میں خاموش رہا
یہ سوچ کر کہ رشتے قائم رہیں گے
مگر جو لڑے، جنہوں نے اپنا حق لیا
وہی مضبوط بنے
اور میں صرف "سمجھدار" کہہ کر رہ گیا
میں نے بہن بھائیوں کے لیے دل سے جڑا رہا
بیوی کے لیے خود کو بدلتا رہا
بچوں کے لیے ہر تکلیف چھپاتا رہا
سب کو ساتھ رکھنے کی کوشش میں
میں خود پیچھے رہ گیا
جب آئینے میں اپنی زندگی دیکھی
تو سمجھ آیا کہ میں نے سب کے لیے سب کچھ کیا
مگر میرے لیے کسی نے کچھ نہ کیا
خدا سے یہی دعا ہے کہ میرے عملوں کا صلہ دے
اور میری حد کو محفوظ رکھ
حد سے زیادہ اچھا بننے کا یہ انجام
مجھے یہ سکھا گیا کہ
میں سب کے لیے تھا، مگر اپنے لیے کوئی نہیں۔
ا
Comments
Post a Comment