دو سو سے زائدسینیئرائمہ و موذنین کوفخر ہند اور سراج المساجد ایوارڈ - توصیف نامے اور تحائف -مولانا جعفر پاشاہ ،مولانا غیاث احمد رشادی اور مولانا حکیم خیر الدین صوفی کا خطاب۔


حیدرآباد ( راست) امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھراپردیش مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے تہذیبی اور ثقافتی تقاریب کے نمائندہ مرکز میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاؤنڈری حیدراباد میں ریاست تلنگانہ کے ائمہ و موذنین کے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈ و تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ آل انڈیا صوفی علماء کونسل نے ریاست کے سینیئر ائمہ و موذنین کو ان کی گراں قدر خدمات پر تہنیت اور ایوارڈ پیش کرتے ہوئے ایک قابل تحسین اقدام کیا ہے جو کہ قابل تقلید بھی ہے انہوں نے کہا کہ ائمہ و موذنین ایک ہی مسجد میں خدمت کرتے ہوئے اپنی زندگی کا بڑا حصہ گزار دیتے ہیں لیکن ان کی بے لوث خدمت کا اعتراف نہیں کیا جاتا آل انڈیا صوفی علماء کونسل نے اس طرح کی یہ تقریب منعقد کرتے ہوئے دیگر اہل ثروت اصحاب کو اس بات کی ترغیب دی ہے کہ وہ اس بات کو دعوت فکر و عمل سمجھتے ہوئے ہر علاقے کے ائمہ و موذنین کی خدمات کا اعتراف کریں انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے تمام ائمہ و موذنین متحد ہو چکے ہیں اور اس تقریب میں کثیر تعداد میں ان کی شرکت حکومت تلنگانہ کے لیے یہ پیغام ہے کہ ائمہ و موذنین کے ساتھ انصاف کیا جائے صدر صفا بیت المال ٹرسٹ انڈیا مولانا غیاث احمد رشادی نے اس تقریب کے انعقاد پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ امام صرف دو رکعت یا چار رکعت کے امام نہیں ہوتے بلکہ یہ ملت اسلامیہ کے ہر شعبے حیات میں اپنی حیات تک رہبری اور رہنمائی کرتے ہیں ائمہ موذنین کی خدمات ہمارے لیے بڑی ہی اہمیت کی حامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایسی تقریب ہے جو پہلی بار منعقد کی گئی ہے ملت کے ان عظیم ہستیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو تہنیت و ایوارڈ پیش کیا جا رہا ہے جس کے لیے میں آل انڈیا صوفی علماء کونسل کے تمام ذمہ داروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں مولانا ڈاکٹر سید اصف عمری جمعیت اہل حدیث نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بات پر مسرت ہو رہی ہے کہ ال انڈیا صوفی علماء کونسل نے تمام مکتب فکر کے علماء کو ائمہ و موذنین کے مسئلے پر ایک جا کیا ہے اور یہ بہت بڑا کارنامہ ہے بلا لحاظ مسلک تمام ائمہ موذنین کہ حق کے لیے ہم کو جدوجہد کرنا ضروری ہے اور ان کو جو ایوارڈ دیا جا رہا ہے اس کے لیے میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اج یہ تقریر ملت اسلامیہ کی ایک دیہتی اور اتحاد کا اہم ثبوت ہے جس کے لیے انہوں نے ال انڈیا صوفی علماء کونسل کو دلی مبارکباد دی جناب عثمان محمد خان سینیئر کانگریس قائد نے کہا کہ ائمہ و معزنین کے حق کے لیے حکومت تیلنگانہ سے بھرپور نمائندگی کی جائے گی صدر ال انڈیا صوفی علماء کونسل مولانا حکیم خیر الدین صوفی سے شاہ محمد خیر الدین قادری نے تیلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ ریونت ریڈی سرکار اپنے کیے وعدوں کے مطابق ائمہ موذنین کے اعزازیے کو 12 ہزار اور 10 ہزار کرتے ہوئے گرین چینل سے ہر ماہ پابندی سے اجرائی کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ فلاحی اسکیمات میں ائمہ‌و موذنین کو شامل کیا جائے مولانا خیر الدین صوفی نے تقریب میں شرکت کرنے اور امام و مؤذنین کی حوصلہ افزائی کرنے پر تمام معزز علماء کرام سے اظہار تشکر کیا اس تقریب میں مولانا قاضی محمد عبدالرشید، مولانا ریاض الدین نقشبندی، جناب محمد انور سپریم کورٹ آف انڈیا ،پروفیسر انور خان کے علاوہ دیگر علماء و دانشور حضرات نے شرکت کی مولانا ڈاکٹر حافظ محامد ہلال اعظمی نائب صدر صوفی علماء کونسل نے بڑے ہی دل نشین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے اور 25 تا 50 سال سے خدمت انجام دینے والے امام اور موذنین کو جو 200 سے زائدتعداد تھی نقد رقمی انعام اور ائمہ کو افتخار ہند اور مؤذنین کو سراج المساجد کے خطاب اور ایوارڈ پیش کیا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔