کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یومِ مہاراشٹر کے موقع پر پرچم کشائی۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : انجمنِ خدمتِ خلق کے زیرِ اہتمام کے۔کے۔ اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یکم مئی، یومِ مہاراشٹر کے موقع پر نہایت وقار کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پرچم کشائی کا فریضہ صدرِ مدرسہ تنویر جہاں شیخ کے ہاتھوں انجام پایا۔ اس موقع پر انہوں نے حاضرین کو یومِ مہاراشٹر اور یومِ مزدور کی مبارکباد پیش کی اور ان دونوں دنوں کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا آغاز طالبات صدیقہ شیخ جابر، لائبہ صابر اور تسکین سحر شیخ سلیم کی جانب سے پیش کیے گئے قومی ترانے سے ہوا۔ اس موقع پر معلم لئیق شاہ نے آزادی کے بعد ہندوستان میں لسانی بنیادوں پر ریاستوں کی تشکیل اور تحریکِ متحدہ مہاراشٹر میں شامل شہداء کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ طالبہ امِّ ایمن افسر کھاٹک نے بھی ریاستِ مہاراشٹر کی تشکیل کی تاریخ بیان کی۔ تقریب کے دوران طالبات کو سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔ اس موقع پر پری پرائمری، پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری شعبوں کے اساتذہ و غیر تدریسی عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا۔ نظامت تبریز شیخ نے انجام دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔