پانگل اسکول کے " وسیم نلّامندو" وظيفهء حُسنِ خدمات سے سبکدوش"۔


پانگل اسکول کے " وسیم نلّامندو" وظيفهء حُسنِ خدمات سے سبکدوش"۔

شولاپور: شہر شولاپور کی اُمّ المدارس "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کے فن، دستکاری اور ڈرائنگ مضمون کے ماہر اور ہر دل عزیز اُستاذ، "وسیم محمد یوسف نلّامندو" اپنی پینتیس سالہ طویل تدریسی خدمات کے بعد وظیفہ حُسنِ خدمات سے سبکدوش ہوگئے۔ مورخہ تیس اپریل، 2026 کو مدرسہ ہذا کے " مرحوم نعیم شیخ میموریل ہال" میں، پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشيد باغبان کی صدارت میں منعقد کیے گئے ایک شاندار تہنیتی جلسہ میں موصوف کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں "تہنیت" پیش کی گئی اور آپ کو "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" پیش کیا گیا۔ 
  اس الوداعی تقریب کا آغاز، جونیئر کاليج کے ٹیچر، الیاس سوداگر کے ذریعے تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔ بعد از آں، اکبر پٹھان، عبدالرؤف پٹیل، عارف پٹھان، فرزانہ نداف، ذاکر شاہ پورے، الطاف صدیقی، فوزیہ شیخ، ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، کے علاوہ موصوف کی صاحبزادی عائشہ نلّامندو، لوناولہ اُردُو ہائی اسکول کے صدر مدرس سعید نلّامندو اور صدر جلسہ پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے اپنے تاثرات پیش کیے اور موصوف کی جملہ خدمات کا اعتراف کیا۔ در ایں اثناء، موصوف کے ایک رفقاء اور احباب خانہ نے موصوف کی جملہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے گلپوشي کی۔
 اس کے بعد صاحبِ اعزاز " وسیم نلّامندو" نے جوابی تقریر کی اور اپنے جذبات و تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ریاض سیّد، ضمیر ڈنڈوٹی، ابراہیم منگلگری، اور دیگر معززین، مہمانان اور ایم اے پانگل اور بیگم قمر النساء کے اسٹاف ممبران کثیر تعداد میں شریک تھے۔ اس جلسے میں بیگم قمر النساء کاریگر گرلز پرائمری اسکول کے اسٹاف نے بھی موصوف کی گلوشی کی اور تحائف تحائف پیش کیے۔ 
        اس جلسے کی نظامت عظمیٰ اُستاد نے بہت بہترین انداز میں کی اور رسمِ شکریہ حمیرا شیخ نے ادا کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں فرحت شیخ، نغمہ مجاور، جویریہ دیوان، شیرین خان، نوید منشی، محسن ماشال، ثنا مُلّا، رضیہ گبورے، اور دیگر عملے نے کافی محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔