مرکزی نمازِ عیدالاضحی عیدگاہ سنی بیدر میں صبح 9 بجے ادا ہوگی:سید سرفراز ہاشمی۔


بیدر : 25 / مئی(نامہ نگار)جناب سید سرفراز ہاشمی ایڈوکیٹ سکریٹری عیدگاہ سنی بیدر کے ایک پریس نوٹ کے بموجب مورخہ10ذی الحجہ مطابق28مئی بروز جمعرات عیدگاہ سنی بیدر میں نمازِ عیدالاضحی صبح ٹھیک9بجے ادا کی جائے گی۔نمازِ عید کی امامت مولانا مفتی محمد عبدالجلیل قاسمی فرمائیں گے نیز خطبۂ عید بھی دیں گے۔
پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عید کے دن بارش ہوئی تو مسلمانانِ بیدر اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں نمازِ عید ادا کریں۔انہوں نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں عیدگاہ سنی بیدر میں حاضر ہوکر نمازِ عید ادا کرنے اور اتحادِ ملی کا ثبوت دینے کی گزارش کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کے جانوروں کی گلیوں میں نمائش نہ کی جائے اور گھروں کے باہر یا راستوں پر ذبح کرنے سے احتراز کیا جائے۔جانوروں کی غلاظت سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے اس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔بازار سے جانور خریدنے کے بعد آر ایم سی رسید جانوروں کے ساتھ رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیہ کی جانب سے غلاظت اٹھانے کیلئے ٹرالی اور ٹراکٹر کا انتظام بھی رہے گا،جس میں عوام قربانی کی غلاظت جمع کرسکتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔