محمد طاہر پٹنی اردو ہائی اسکول پالدھی کا ایس ایس سی امتحان کا %98.33 فی صد نتیجہ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) انجمن خدمتِ خلق جلگاؤں کے زیرِ انصرام محمد طاہر پٹنی اردو ہائی اسکول پالدھی تعلقہ دھرن گاؤں ضلع جلگاؤں کا ایس ایس سی اسٹیٹ بورڈ امتحان کا رزلٹ 98.33 فی صد رہا۔ الحمدلللہ امسال بھی طالبات ہی نے بازی ماری ہے۔ اسکول میں اوّل مقام پر مبشرہ بی شیخ غنی نے (86.40) فیصد دوسرے مقام پر عالیہ ذاکر پٹیل (85.00)فیصد اور تیسرے مقام پر عالیہ شیخ رئیس (84.40)فیصد اور چوتھے مقام پر سید ارم سلیم منیار نے (83.60) فیصد تو پانچویں مقام پر حمنہ ناز سرفراز دیشمکھ (81.60) فیصد نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر 60 طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے ۔ جن میں 22 طلباء امتیازی پوزیشن کے ساتھ 31 طلباء فرسٹ کلاس اور 06 طلباء سیکنڈ کلاس پوزیشن کے ساتھ کامیاب ہوئے۔ اس شاندار کامیابی پر انجمن خدمت خلق جلگاؤں کے صدر خالد بابا باغبان، سیکریٹری زاہد امان شاہ، صدر مدرس شاہ سعید نیز مقامی ذمے داران اور اساتذه کرام نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا۔
Comments
Post a Comment