ملّت جونیئر کا لج مہرون کا مجموعی نتیجہ 98.30 فیصد۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): امسال ماہِ فروری میں مہاراشٹر اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے دو از دہم کے سالانہ بورڈ امتحانات منعقد کئے گئے تھے۔جس کے نتائج کا انٹرنیٹ پر اعلان کیا گیا۔ اِس کے مطابق ملّت جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں کا مجموعی نتیجہ (98.30%) رہا۔اِمسال کُل 59طلبہ نے امتحان دیا جن میں سے 58 طلبہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ڈِسٹنکشن میں 5، فرسٹ کلاس 21 اور سیکنڈ کلاس میں 29 طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔کامیاب طلبہ میں مہک ترنّم سلیم شاہ (81.50%)اوّل، شیخ شفاء کوثر جاوید (80.00%)اور صیقلگر صنوبر سلیم (80.00%) دوّم، شاہ ثروت جہاں عبدالوحید (79.00%) سوّم، شاہ شمیمہ خاتون محمد شریف (77.50%) چہارم اور حمیرہ بی شیخ فرید (74.67%) نے پنجم مقام حاصل کیا ہے۔کالج کے طلبہ کی کامیابی پر ایک استقبالیہ منعقد کیا گیا جس میں انتظامیہ کی جانب سے اوّل پانچ طالبات، ان کے والدین ،پرنسپل، سپروائزر اور اساتذہ کرام کو مٹھائی کھلا کر مبارکباد دی کی گئی۔
اس موقع پر سوسائٹی کے صدر محمد رفیق شاہ، جوائنٹ سیکریٹری سید عابد علی ، خازن شیخ ایاز الدین شیخ ،پرنسپل عبدالحفیظ منیار ، موظف سپروائزر سید رفیق پٹوے ،سمیہ شاہ میڈم شیخ زیان احمد شیخ ،فرحانہ میڈم نیز طلبہ کے والدین موجود تھے۔تمام طلبہ کو سوسائٹی کے صدر نیز جملہ منتظمین نے جونیئر کالج کے، پرنسپل،سپروائزر جملہ لیکچررز کو مبارک باد پیش کیں اور طلبہ کو خوش آئند مستقبل کی دعائیں دی۔
زیر نظر تصویر میں: بارہویں جماعت کے بورڈ امتحان میں کامیاب طلبہ کے ساتھ دائیں سمیہ میڈم،شیخ زیان احمد، رفیق پٹوے،حفیظ شیخ،سید عابد علی ،محمد رفیق شاہ ،ایاز الدین ،فرحانہ میڈم،نیز طلبہ اور ان کے والدین بھی دیکھے جاسکتے ہے۔
Comments
Post a Comment