بیگم قمر النساء کاریگر گرلز اسکول کا نتیجہ 96.65 فی صد رہا۔


بیگم قمر النساء کاریگر گرلز اسکول کا نتیجہ 96.65 فی صد رہا۔

شولاپور (محمد عرفان ڈوکا) ہر سال کی طرح امسال بھی پونہ بورڈ کی جانب سے لئے گئے دسویں جماعت کے امتحان میں بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج شولاپور کی طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ مدرسہ ہٰذا سے کل 239 طالبات شریک تھیں جس میں 231 طالبات کامیاب ہوئیں۔ 31 طالبات ڈسٹرکشن کا کام کیا ۔ 72 طالبات فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئیں۔ 93 طالبات سیکنڈ کلاس سے کامیاب ہوئیں جبکہ 35 طالبات پاس کلاس سے کامیاب ہوئیں۔ مجموعی طور پر مدرسہ ہٰذا کا نتیجہ 96.65 فی صد رہا۔ بشریٰ محمد شعیب شیخ نے ٪95.80 کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔ امہ ایمن انور حسین شیخ نے ٪92.20 کے ساتھ دوم مقام حاصل کیا۔ رفت فاروق شیخ نے ٪92.00 کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا۔

 ان طالبات کے لئے مدرسہ ہٰذا میں جلسہ تہنیت صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا۔‌جس میں طالبات کے والدین بھی شریک تھے۔ ان طالبات کی خدمت میں مدرسہ ہٰذا کی صدر مدرسہ محترمہ تحسینہ شیخ صاحبہ کے دست مبارک بکے پیش کیے گئے سبھی طالبات کو صدر مدرسہ و جملہ اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ جلسہ میں عارف خان پٹھان سر، اشفاق منیار سر،جبین صدیقی آپا، زلیخہ خرادی آپا، سمیر شیخ سر ، یونس بالگی سر موجود تھے۔ جلسہ کی نظامت و شکریہ محمد عرفان ڈوکا نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔