اقراء اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، سالار نگر، جلگاؤں کا شاندار نتیجہ 96.63 فی صد۔


جلگاؤں: (نامہ نگار) اقراء اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، سالار نگر، جلگاؤں کی پہلی بیچ کا نتیجہ نہایت شاندار رہا، جس میں مجموعی کامیابی کا فیصد 96.63% رہا۔ کل 89 طلبہ میں سے 86 طلبہ کامیاب ہوئے، جن میں سے 52 طلبہ نے ڈسٹنکشن اور فرسٹ کلاس حاصل کی۔
کالج کے نمایاں کامیاب حاصل طلبہ درج ذیل ہیں:
1. نوشین شیخ آصف پٹیل (81.50%) – اول
2. حمیرا فاطمہ شیخ انیس (81.50%)* – اول 
3  بشریٰ انجم اشفاق شیخ (80.83%) – دوم
4. سید ندا فاطمہ مسعود علی (80.17%) – سوم
5. صالحہ مظہر پِنْجاری (79.00%) – چہارم
6. ہدی جہاںنعیم کھاٹک (78.33%)
اس کامیابی پر ادارے کےصدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس۔ ایم۔ ظفر ،سیکرٹری اعجاز عبدالغفار ملک،ڈایرکٹرس عبدالرشید شیخ، امین بادلی والا ،عبدالمجید زکریا، عبدالروف سر ،غلام نبی دادا، عبدالعزیز سالار، عبدالغنی میمن، طارق انور، پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر اور جونیئر کالج انچارج شیخ نور محمد نے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس کامیابی کا سہرا جونیئر کالج کے محنتی اسٹاف کی انتھک کوششوں اور پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر اور جونیئر کالج انچارج و سپروائزر نور محمد سر کی بہترین رہنمائی کو دیا۔ اساتذہ میں عظیم سر، سہیل شکیل سر، ثنا فرحان مس، انچارج فرحت تبسم مس، نفیس مس، کلاس ٹیچر حنا مس، انیس سر، اثنا مس، شہناز مس، انیس سر، جنید سر، مذکّر سر اور رمیض‌سر کی محنتوں کو خاص طور پر سراہا گیا۔جن کی کوششوں سے یہ کامیابی ممکن ہو سکی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔