تامل ناڈو چنی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار مسلم گرلز پلس ٹو نتائج میں% 95 شاندار کامیابی۔
تملناڈو (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) گورنمنٹ ہوبارٹ ہائر سیکنڈری اسکول فار مسلم گرلز، رائے پیٹہ، چنئی کی جانب سے تعلیمی سال 2025-26 کے پلس ٹو نتائج میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
اسکول کی ہونہار طالبات نے نمایاں نمبرات حاصل کرکے ادارے، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا۔
🥇 پہلی پوزیشن: مریم ایم — 574/600 (سائنس)
🥈 دوسری پوزیشن: شائستہ فرحین ایس — 539/600 (سائنس)
🥉 تیسری پوزیشن: فوزیہ بانو ایم — 531/600 (کامرس)
اسکول کا مجموعی کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا، جو قابلِ فخر اور خوش آئند ہے۔
اس موقع پرتمل ناڈو سٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے کامیاب طالبات، معزز ہیڈ مسٹریس، محنتی اساتذہ کرام اور تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار کامیابی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور بہترین تعلیمی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی اسی طرح علمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔
ڈاکٹر محمد نعیم الرحمٰن نے طالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی بیٹیاں تعلیم کے میدان میں نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں، جو پورے معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
Comments
Post a Comment