عیدگاہ چدری بیدرمیں نماز عید الاضحی:9:30 بجے ادا ہوگی
بیدر۔ 26،مئی (نامہ نگار)جناب محمد ابراہیم صاحب مؤظف ٹائپسٹ ڈی سی آفس بیدر معتمد عیدگاہ کمیٹی چدری کے پریس نوٹ کے مطابق نما زعید الاضحیٰ حسب روایت قدیم اس دفعہ ۰۱/ ذی الحجہ ۷۴۴۱ھ
مطابق 28/مئی 2026بروز جمعرات کو ٹھیک صبح 9:30بجے چدری عیدگاہ میں بلاکسی انتظار و توقف کے ادا کی جائیگی۔ عامۃ المسلمین سے گذارش ہے کہ وہ وقت مقررہ پر عید گاہ تشریف لاکر نما زعید الاضحی اد ا
ٰ کرکے اپنے عظیم الشان اجتماعی و ملی اتحاد و اخوت کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حافظ و قاری محمد ساجد صاحب پیش امام مسجد نئی کمان بیدر نماز عید الاضحیٰ پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے۔
Comments
Post a Comment