ملّت ہائی اسکول مہرون کا مجموعی نتیجہ 89.34 فیصد۔
جلگاؤں (عقیل خان ٹ) : اِنٹر دہم جماعت کے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ امتحانات کے نتائج کے میں ملّت ہائی اسکول، مہرون، جلگاؤں کا مجموعی نتیجہ 89.34 فیصد رہا۔امسال کُل197طلبہ نے امتحان میں شرکت کی اور 176 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔ان میں 13 ڈسٹنکشن، 58 فرسٹ کلاس اور 75 سیکنڈ کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔اسکول کے ٹاپر طلبہ میں فاطمہ الطاف کھاٹک (85.80%)اوّل،جویریہ تنویر احمد شیخ (84.20%) دوّم،اَرَم عمران خان صیقلگر (83.40%) سوّم،زارہ شکیل باغبان (82.80%) چہارم ، مہک سید سلیم (82%)پنجم نے مقام حاصل کیا۔اسکول کے طلبہ کی کامیابی پر انتظامیہ کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹاپ 5 طلبہ اور ان کے والدین کو مٹھائی کھلاکر مبارکباد پیش کی گئی۔اس موقع پر سوسائٹی کے صدر محمد رفیق شاہ ،جوائنٹ سیکریٹری سیّد عابد علی م صدرمدرس حفیظ منیار دہم جماعت کے کلاس ٹیچرس میں مسفرہ میڈم،جلیس شیخ اور ساجد خان وغیرہ موجود تھے۔تمام طلبہ کو انتظامیہ اورجملہ اسٹاف نے مبارک باد کے ساتھ خوش آئند مستقبل کی دعائیں دی ہیں۔
Comments
Post a Comment