مسعود سکندر پٹھان ہائی جونئیرکالج مہاپولی کا نتیجہ۔87.50۔ فیصد۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مہاپولی ایجوکیشنل اینڈ چریٹیبل ٹرسٹ مہاپولی تعلقہ بھیونڈی کے زیر انتظام جاری مسعود سکندر پٹھان جونئیر کالج مہاپولی بھیونڈی کے کل 40 طلبہ و طالبات نے امتحان میں شرکت ان میں سے 35 نے کامیابی حاصل کی کل نتیجہ 87.50 فیصد رہا کالج سطح پر شیخ الفا محمد غوث نے 90.83 فیصد مارکس حاصل کر اول مقام حاصل کیا شیخ عربیہ جاوید نے 71.67 فیصد مارکس حاصل کر دوسرا چودھری کہکشاں صابر علی نے 69.67 ما رکس حاصل کر تیسرا کنگلے عائشہ فرحان نے 69.17 فیصد مارکس حاصل کر چو تھا تو لنبال فائقہ شاداب نے 67.50 فیصد مارکس حاصل کر پانچواں مقام حاصل کیا ۔اس شاندار کامیابی پر ٹرسٹ کے صدر اور تھانے ضلع پریشد کے نائب صدر عرفان بھورے تمام ٹرسٹیان نے کامیاب طلبہ کے ساتھ ساتھ انکے والدین پرنسپل سید اسرائیل‌۔ موظف پرنسپل ماسٹر و ٹرسٹی پٹیل نوشاد غلام دستگیر، پرنسپل موظف شیخ مظفر ، ریاض الدین قطب الدین فقیہ احمد صمد کے ساتھ ساتھ طلبہ وطالبات کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔