شہر کڈپہ میں جعفر امیر کی 87 ویں یوم پیدائش پر ادبی نشست کا اہتمام.


شہر کڈپہ میں جعفر امیر کی 87 ویں یوم پیدائش پر ادبی نشست کا اہتمام.

صدائے مہاراشٹر 6 مئی 2026 
کڈپہ:نیک نام آباد (راست)
شہر کڈپہ میں معروف شاعر، نقاد اور مترجم جعفر امیر کے 87 ویں یوم پیدائش(5 مئی 2026) کے موقع پر شاندار ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا. یہ تقریب پروفیسر قاسم علی خان کی لائبریری میں منعقد ہوئی، جس میں شہر کے ممتاز ادبی و علمی شخصیات نے شرکت کی.

تقریب کی صدارت پروفیسر قاسم علی خان نے کی، جبکہ جناب محمود شاہد مہمان اعزازی اور جناب افتخار جمال مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ نشست کے دوران مقررین نے جعفر امیر کی ادبی خدمات، تنقیدی بصیرت اور سماجی شعور پر تفصیلی روشنی ڈالی.

جناب ستار فیضی نے اپنے خطاب میں جعفر امیر کی ہمہ جہت شخصیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادب کے ساتھ ساتھ سماجی معاملات میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے. ڈاکٹر سردار ساحل نے جعفر امیر کی تصانیف، ان کے اسلوب اور ادبی مقام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحریریں فکری گہرائی اور تنقیدی شعور کی آئینہ دار ہیں.

مہمان اعزازی محمود شاہد نے امیرالنساء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر انور ہادی جنیدی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن علمی و ادبی سرگرمیوں کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے. انہوں نے جعفر امیر سے اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران ان سے ملاقات ہوئی، جہاں وہ اپنے فرزند مسعود اختر کے پاس آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ڈاکٹر انور ہادی جنیدی اور ڈاکٹر سردار ساحل کی کوششوں سے جعفر امیر کی تصانیف منظرِ عام پر آئیں۔مسلم ہائی اسکول کے مدرس محبوب باشاہ نے جعفر امیر کی تنقیدی صلاحیتوں اور علمی بصیرت کو سراہا، جبکہ مہمان خصوصی افتخار جمال نے کہا کہ جعفر امیر ایک بے باک اور جری نقاد تھے جنہوں نے ادبی میدان میں اپنی الگ شناخت قائم کی. 

صدارتی خطاب میں پروفیسر قاسم علی خان نے کہا کہ جعفر امیر ایک علم دوست اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے اور ان کی خدمات اہل کڈپہ کے لیے باعث فخر ہیں۔تقریب کی نظامت ڈاکٹر انور ہادی جنیدی نے انجام دی. اس موقع پر جناب غوث خان عارف، غوث باشاہ، قدیر پرویز، ڈاکٹر خواجہ پیر مخلص، یونس طیب سمیت دیگر معززین نے شرکت کی.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔