مرزا سفیان بیگ انعامدار نے 86.60 فیصد نمبر لیکر کامیابی حاصل کی۔
(مولانا احمد بیگ) مرزا سفیان بیگ یوسف بیگ انعامدار نے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ منعقدہ دسویں جماعت کے امتحانات میں 86.60 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنے گھر اور خاندان کا نام روشن کیا ہے۔مہاراشٹر کے ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا حال ہی میں اعلان کیا گیا جس میں مرزا سفیان بیگ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اُنہوں نے 86.60 نمبر حاصل کیے اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا۔ مرزا سفیان بیگ نے انگریزی میں 89، مراٹھی میں 64، ہندی میں 90، ریاضی میں 90، سائنس اور ٹیکنالوجی میں 74 اور سوشل سائنس میں 90، 500 میں سے مجموعی طور پر 433 نمبر حاصل کیے ہیں،انہوں نے اپنی تعلیم بلولی شہر کے معروف تعلیمی ادارے ایل ایف سی سے حاصل کی ہے۔سفیان کی اِس کامیابی پر اُن کے والد مرزا یوسف بیگ اور دادا مرزا عظمت بیگ انعامدار اور اہل خانہ نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اسکول کے پرنسپل اور تمام اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔مرزا سفیان بیگ کو مبارکباد دینے والوں میں شہر کے سابق صدر بلدیہ وجے کمار کنچنوار جاوید سیٹھ، سبھاش پوار، رنویر سنگھ چوہان، سابقہ صدر مجو بیگ، سابق نائب صدر یشونت گاد گے سابق کونسلر شاہد بیگ جاوید قریشی ضلع صدر جرنلسٹ پروٹیکشن کمیٹی مہیندر گائیکواڈ،صحافی شیخ فاروق احمد، شیخ سلیمان سیٹھ میونسپل کونسلر مرزا وسیم بیگ ولی الدین فاروقی، صادق پٹیل پرکاش پواڈے،صحافی رتناکر جادھو صدر ال عمران سوسائٹی محسن خان، عمران خان سماجی کارکن سید ریاض مرزا, اسد خان، ڈاکٹر زعیم صدیقی،ذاکر خان،تجمل بیگ لائف کیئر،معراج خان ابرار پٹیل سبھی نے مرزا سفیان بیگ کو مبارک باد دی اور ان کی اعلیٰ تعلیم اور روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔
Comments
Post a Comment