پانگل ہائی اسکول کے بارہویں بورڈ امتحان کا نتیجہ 85.59 فیصد۔
پانگل ہایی اسکول کے بارہویں بورڈ امتحان کا نتیجہ 85.59 فیصد۔
شولاپور : (راست) فروری 2026 کو لیے گئے ایچ ایس سی بورڈ امتحان میں شہر کے ممتاز اور تاریخی تعلیمی مرکز ایم اے پانگل اینگلو اُردُو جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور کا شعبہء سائنس کا نتیجہ 88.33 فیصد رہا۔ جب کہ کالیج کا مجموعی نتیجہ 85.59 فیصد رہا۔ پانگل جونیئر کالیج میں شیخ معاذ اشفاق نے سائنس شعبے میں 81.67 فیصد نمبرات کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی جبکہ عفان خلیل احمد بانکری نے 81.50 فیصد مارکس کے ساتھ دوسرا مقام، اور شیخ اویس احمد موسیٰ نے 80.33 فیصد نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا.
اس کے علاوہ شعبے آرٹس میں مصباح معین شیخ اور جمعدار اُمّ حبیبہ رئیس ان دونوں طالبات نے 33۔83 نمبرات لیکر مشترک طور پر پہلا مقام حاصل کیا، جب کہ منگلور ائیتیشہ آصف نے 65.17 فیصد نمبرات کیساتھ دوّم مقام حاصل کیا اور جمعدار ابرار ارکش نے 62.17 فیصد نمبرات لیکر تیسرا مقام حاصل کیا۔ شعبہء آرٹس کا نتیجہ 76.78 فیصد رہا۔
اس موقع پر منعقد کیے گئے ایک مختصر مگر خوبصورت تہنیتی پروگرام میں مذکورہ بالا امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل
کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے گلدستہ، پھول اور مٹھائی پیش کی اور ان کو سراہا۔ ساتھ ہی حال ہی میں فرزانہ نداف اور لبنیٰ شاہ پورے، ان دونوں استانیوں کو گریسیس ایسوسی ايشن کی طرف سے مثالی مُعلّمہ ایوارڈ کے دیے جانے پر ایچ ایس سی کے کامیاب طالب علموں کے والدین کے دستِ مبارک گلپوشی کی گئی۔ اس موقع پر سینئر ٹیچر فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، ادریس پیرمپلّی، شیرین خان، محبوب سوداگر، الیاس سوداگر اور دیگر اسٹاف ممبران اور والدین نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی۔ اس تہنیتی جلسہ کی نظامت عظمیٰ اُستاد نے کی، جب کہ شکریہ نغمہ مجاور نے ادا کیا۔۔
Comments
Post a Comment