انجمن خیرالاسلام اردو بوائز ہائی اسکول تھانے کا دسویں کا نتیجہ 84.37 فیصد۔


تھانے: (عبدالعزیز انصاری)  ایس ایس سی بورڈ کی جانب سے فروری/مارچ 2026 میں منعقدہ ایس ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 8 مئی 2026 کو کیا گیا۔ تھانے کے قدیم، معیاری اور معروف تعلیمی ادارہ انجمن خیرالاسلام اردو بوائز ہائی اسکول نے امسال بھی اپنی شاندار تعلیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ادارے کا مجموعی نتیجہ 84.37 فیصدرہا۔اسکول کی جانب سے فروری/مارچ 2026 کے ایس ایس سی امتحان میں کل 32 طلبہ شریک ہوئے تھے، جن میں سے 27 طلبہ نے کامیابی حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں ہونہار طالب علم ابوذر زبیر بخشی نے 81.80 فیصد نمبرات حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا، جبکہ الفیض اشتیاق خان 71.80 فیصد نمبرات کے ساتھ دوم اور دانش مشتاق خان 63.80 فیصد نمبرات کے ساتھ سوم مقام پر فائز رہے۔ اس کے علاوہ دیگر طلبہ نے بھی مختلف مضامین میں قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ طلبہ کی اس نمایاں کامیابی پر مجلسِ منتظمہ کے عہدیداران و اراکین، پرنسپل، اساتذہ کرام اور جملہ اسٹاف نے کامیاب طلبہ کو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔