ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج کا 75.55 فیصد نتیجہکامیاب طالبات کا فی الفور اعزاز۔


ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج کا 75.55 فیصد نتیجہ
کامیاب طالبات کا فی الفور اعزاز۔

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) انجمن خدمت خلق کے زیرِ انتظام جاری ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونیئر کالج شہر کا واحد دختران ملت کا تعلیمی ادارہ ہے جہاں انہیں نہ صرف کتابیں پڑھائیں جاتی ہے بلکہ انہیں دینی ماحول ذہن سازی اور عملی تربیت سے بھی نوازا جاتا ہے اسی سبب یہاں سیکنڈری ہائر سیکنڈری بورڈ امتحانات کے نتائج الحمدللہ بہترین ہی رہتے ہیں امسال بھی دختران ملت نے ادارہ کی کامیاب روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شایان شان کامیابی حاصل کی امسال مجموعی نتیجہ 75.55 فی صد رہا۔الفیہ سید رؤف نے 79.50 فیصد نمبرات لے کر اول نمبر حاصل کیا۔مسکان سلیم نے 76.67 نمبرات لے کر دوم ،مصباح صادق کھاٹک نے 72.50 سوم نمبر، جاسمین محمد شاکر 71.00فی صد چہارم اور فریدہ شیخ شبیر 66.50 فی صد نمبرات لے کر پنجم مقام پر رہی۔ جونیئر کالج کی سطح پر نمایاں کارکردگی انجام دینے والی ان طالبات کے لئے ایک مختصر سی اعزازی نشست کا انعقاد ہوا جس میں ادارہ کے صدر الحاج خالد بابا باغبان ، معاون سیکریٹری ذاہد شاہ پرنسپل تنویر جہاں شیخ، شیخ مظہر الدین مشتاق بہشتی اسماء شیخ وسیم شیخ، کے ہمراہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ موجود تھے ۔پرنسپل تنویر جہاں شیخ نائب صدر الحاج عبدالمجید سیٹھ ذکریا و اراکین انجمن ڈاکٹر اعزاز شاہ ،آصف اقبال باغبان نے تمام کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے متعلق بات کہی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔