بیدر میں 7 ذی الحجہ دوشنبہ کو سالانہ جلسہ عام حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی ایثار و قربانی سے اُمتِ مسلمہ کیلئے عظیم پیغام۔
بیدر۔ 24مئی۔(نامہ نگار) کاروانِ ادب و مرکزی رحمت ِ عالم کمیٹی ضلع بیدر کے زیرِ اہتمام سال کے مختلف مہینوں کے مخصوص ایام میں اہم عنوانات پر خصوصی جلسہ عام امتِ مسلمہ کی بیداری ءایمان کیلئے منعقد کئے جاتے ہیں۔ ماہِ ذی الحجہ میں محبتِ الٰہی سے سرشار پیغمبر اسلام حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام خلیل اللہ کی بے مثال قربانیوں، ان کی سیرت و سنت پر ممتاز علمائے دین کے خطابات کے ذریعہ اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی مناسبت سے 7 ذی الحجہ ، بروز پیربعدنماز عشاءبمقام تاریخی مسجد عثمانیہ میں بلاکسی انتظار کے سالانہ جلسہ بعنوان ”حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کا ایثار و قربانی سے اُمتِ مسلمہ کیلئے عظیم پیغام“ عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس متبرک جلسہ کو ممتاز علمائے دین و اکابرین ،ایمان افروز خطابات سے سرفراز فرمائیں گے۔ تمام عہدیداران و اراکین کاروانِ ادب و مرکزی رحمت ِ عالم کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے پرخلوص التماس کی ہے کہ مقررہ وقت پر شریکِ جلسہ ہو کر اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور ثوابِ دارین حاصل فرمائیں۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالصمد صاحب نے ایک پریس نوٹ میں دی ہے۔
Comments
Post a Comment