امراؤتی عظمیٰ بلدیہ اردو وسطانوی و فوقانوی مدرسہ نمبر 6چپراسی پورہ کیمپ میں انگلش اسپیکنگ سمر کیمپ جوش وخروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا.


امراؤتی عظمیٰ بلدیہ اردو وسطانوی و فوقانوی مدرسہ نمبر 6چپراسی پورہ کیمپ میں انگلش اسپیکنگ سمر کیمپ جوش وخروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا. 

(نامہ نگار امراؤ تی:این ۔ایس۔بیگ کی رپورٹ )
  ۱۰ مئ ۲۰۲۶ کو انگلش اسپیکنگ سمر کیمپ Summer Camp دس ایام پر مشتمل دورانیہ (عشرہ سمر کیمپ ) کے اختتامی مرحلہ" تقریب تقسیم اسناد" میں والدین نے خصوصی شرکت کیں ۔
 1 مئی تا 10 مئی طلبہ کی انگریزی گفتگو (بول چال )کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے سمر کیمپ منعقد کیا گیا. اس سمر کیمپ Summer Camp میں طلبہ نے ذاتی دلچسپی کے تحت شمولیت اختیار کیں۔مختلف سرگرمیوں کے ذریعے انگریزی گفتگو، تلفظ کی صحیح ادائیگی اور اعتماد میں نمایاں بہتری حاصل کی۔
 سمرکیمپ کے دوران اسپیکنگ پریکٹس، گروپ ڈسکشن، مکالمے، رول پلے، اور تعلیمی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس کے تحت طلبہ کی صحیح تلفظ کی ادائیگی ،،گفتگو Conversation عام بول چال، زبان دانی کو مزید تقویت دی گئیں ۔ طلبہ نے آخری دن مکالمے اور نظم کو تحت و مع ترنم حرکات و سکنات سے پیش کرتے ہوئے والدین کا دل جیت لیا۔ طلبہ کے ذریعہ ڈرائنگ، فن و کرافٹ کے عمدہ نمونے تیار کیے گئے۔اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور تمام شرکت کرنے والے متعلمین کواسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
 صدر معلمہ ناہید تبسم صاحبہ نےکہا کہ اس سمر کیمپ کا مقصد بچوں کو روانی کے ساتھ انگریزی بولنے کا اعتماد بخشنا،انگریزی فقرات کو سمجھنا ،روز مرہ زندگی میں ضرورت کے تحت انگریزی بولنااور شخصیت کو نکھارنا تھا۔ والدین نے بھی سمر کیمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بچوں کے لیے نہایت مفید قرار دیا ۔اس موقع پر والدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سرکاری اسکولوں میں اس طرح کی پہل اور ابتدا قابل ستائش ہیں ۔ حاضرین ( والدین )میں سے فردوس صاحبہ نے اس موقع پر اظہار خیال کیا "اساتذہ نے دس دن میں جس محنت اور دلجمعی کے ساتھ طلبہ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے سرگرمیوں کا انعقاد کیا وہ ان شاءاللہ تعالیٰ آئندہ تعلیمی سال میں مفید اور کار آمد ثابت ہوں گی۔اب طلبہ گھروں میں بھی انگلش کے چھوٹے چھوٹے فقرات کی ادائیگی کرنے لگے ہیں۔" 
اس سمر کیمپ کو کامیاب بنانے میں معاون معلمہ، ناظمہ صاحبہ،صدر معلمہ ناہید تبسّم صاحبہ اور معاون معلم اظہر خان صاحب ،ثانیہ میڈم نے کوشیشیں کی ہیں ۔ طلبہ کی صحیح رہنمائی بھی کی ہے۔

 سمر کیمپ کی کامیابی کا سہرا ، منتظمین کے ساتھ ساتھ ان تمام والدین کے سر جاتا ہے جنھوں نے اس سمر کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے نہایت مستعدی ،دلجمعی اور شوق و لگن کے ساتھ اپنے بچوں کو شریک کیا۔ روزانہ صبح10.00تا 8.00بجے اپنے پیارے نونہالوں کوسمر کیمپ میں پہنچانے کی ذمہ داری نبھائی ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وقت بدل رہا ہے اور والدین اپنے بچوں کی اعلیٰ و معیاری تعلیم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں ۔ والدین کا رجحان اردو زبان کے فروغ کے ساتھ ساتھ انگریزی اور مراٹھی بول چال کی طرف مثبت دکھائی دے دیا ہے۔ مستقبل میں مہا نگر پالیکا کی اردو اسکولوں میں انگریزی ، ہندی اور مراٹھی زبان کے فروغ کے لیے مختلف سر گرمیوں کے انعقاد کی توقعات رکھتے ہوئے والدین نے اس اقدام کو سراہا ہے۔والدین ،اساتذہ کے تبادلۂ خیالات کے ساتھ ، نہایت جوش وخروش اور مثبت رجحانات کے تحت یہ سمر کیمپ اختتام پذیر ہوا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔