تعلیم ہنر" ٹیلنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 25 مئی کو، وزیر اقلیتی بہبود این ایم ڈی فاروق کریں گے۔


پریس ریلیز - 
تاریخ: __23 مئی 2026
نندیال: رواں ماہ 17 مئی کو ریاست کے مختلف علاقوں میں منعقدہ "تعلیم ہنر" ٹیلنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 25 مئی 2026 بروز پیر صبح 10 بجے این ٹی آر فنکشن ہال، نندیال میں ہوگا۔ نتائج کا اعلان وزیر برائے اقلیتی بہبود الحاج این ایم ڈی فاروق کے دست مبارک سے عمل میں آئے گا۔

اس پروگرام کو منصوبہ بند طریقے سے منعقد کرنے کے لیے وزیر موصوف نے آج ایک جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں وزیر موصوف کے فرزند فیاض، ضلعی اقلیتی بہبود افسر محترمہ صبیحہ پروین، وقف بورڈ کے ضلعی افسر عمران، ٹی ڈی پی قائد خلیل، اردو ڈی آئی حسم الدین، گورنمنٹ جونیئر اردو کالج کے پرنسپل کریم اللہ، مجلس العلماء و ائمہ کے ضلعی صدر حافظ امجد باشاہ صدیقی اور اردو اکیڈمی لٹریری کمیٹی کے رکن سی. عبدالعزیز شریک تھے۔
اس موقع پر ضلعی اقلیتی بہبود افسر صبیحہ پروین، نے نندیال ضلع کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے سربراہان سے گزارش کی کہ وہ "تعلیم ہنر" ٹیلنٹ ٹیسٹ میں شریک طلبہ اور ان کے والدین کو پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کے اقدامات کریں۔ انہوں نے تمام اقلیتی تعلیمی اداروں، عربی مدارس اور مدارس نسواں کے سرپرستوں سے بھی التماس کیا کہ وہ اپنے طلبہ کے ہمراہ مقررہ وقت پر نتائج کے اعلان کے پروگرام میں شرکت کریں۔
شرکت کرنے والے تمام مہمانوں اور طلبہ کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔