حج 2026 - مملکت میں حج ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز، متعدد افراد گرفتار-
کے این واصف : حج 2026 کے لیے عازمین کی آمد کے سلسلہ سے شہر مکہ میں گہماگہمی بڑھ گئی۔ شہر میں رش کی صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی افراد غیر قانونی طور پر حدود مکہ میں داخل ہونے کوشش کررہے ہیں۔ جس کے سبب سعودی سکیورٹی فورسز حج ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
روز نامہ عرب نیوز کے مطابق مکہ ریجن میں پولیس نے اقامے، نسک کارڈ اور حج بریسلیٹ میں جعلسازی کے الزام میں 18 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں پاکستانی اور افغان باشندے شامل ہیں۔
دس غیر ملکیوں کو جن میں سوڈانی، مصری اور یمنی شامل ہیں، بغیر اجازت مکہ میں داخل ہونے اور وہاں قیام کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔
اس سے قبل پانچ افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا جو صحرائی علاقے میں پیدل مکہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
قانونی کارروائی کے بعد تمام افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
وزارت نے تمام افراد پر زور دیا کہ’ وہ اس سال حج سیزن 2026 کے ضوابط پر عمل کریں۔ عازمین کی سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام سے تعاون کریں۔
Comments
Post a Comment