حج 2026 - مشاعر مقدسہ میں تیاریاں مکمل- منیٰ میں 45 ہزار سے زائد خیمے نصب۔


ریاض۔ کے این واصف :  حج کے سلسلہ انٹظامات انجام دینے والی “کدانہ ڈیویلپمنٹ کمپنی” کی جانب سے حج 1447 ہجری (2026ء) کے لیے وادی منیٰ میں عازمین کی رہائش کے تیار کیے گئے خیموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے. 
کمپنی کی جانب سے مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) میں حج کے حوالے سے جدید انفراسٹرکچر تیار کیا ہے جس کے تحت جامع خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ایام حج میں مشاعر مقدسہ کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنانے کے لیے منصوبے مرتب کیے گئے ہیں جبکہ ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے چھ ہزار سے زائد پھوار پولز، 1500 معکب میٹرفی گھنٹہ کی گنجائش کے پانچ آپریشن اسٹیشن کے علاوہ 25 ہزار واٹر ٹینکوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔
مشاعر مقدسہ میں فراہم کی جانے والی بنیادی ضروریات کے حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ کدانہ نے 3400 واش روم کمپلیکس اور 212 موبائل یونٹس فراہم کیے ہیں جبکہ صفائی کے لیے 2500 کارکنوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا کے کچھ گوشوں میں یہ خبر لگائی گئی کہ حج 2026ء کے لیے منٰی میں تعمیر کئے گئے مستقل بلڈنگ کامپلیکس میں امسال حجاج کے ٹھہرنے کا انتظام کیاگیا ہے۔ اوپر دی گئی خبر اس بات کی نفی کرتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔